جموں//
جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے جمعرات کو پارٹی کے نظریاتی رہنما شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے’پاکستان اور چین کے غیر قانونی قبضے کے تحت کشمیر کے تمام علاقوں کو واپس لینے کا عہد کیا‘‘۔
رینا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لیے ’آپریشن آل آؤٹ‘ کے لیے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھی تعریف کی۔
بی جے پی کے یونٹ صدر نے کہا’’آج ملک مکھرجی کا ’بلیدان دیوس‘ منا رہا ہے۔ انہوں نے’ایک ودھان، ایک نشان اور ایک پردھان‘ کے حصول کیلئے عظیم قربانی دی‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ’’یہ وہ دن ہے کہ ہم جموں و کشمیر کے ان علاقوں کو واپس لینے کے اپنے عہد کا اعادہ کریں جو پاکستان اور چین دونوں کے غیر قانونی قبضے میں ہیں۔‘‘
دفعہ۳۷۰ کے سخت ناقد، جس نے جموں اور کشمیر کو خصوصی درجہ دیا، مکھرجی ۱۹۵۳ میں کشمیر میں نظربندی کے دوران انتقال کر گئے تھے جب وہ بغیر کسی اجازت نامے کے علاقے میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی قانونی ضرورت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
رینا نے کہا’’مکرجی نے قوم کے مفاد میں سب سے بڑی قربانی دی اور ان کا خواب اس وقت پورا ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست ۲۰۱۹ میں آرٹیکل۳۷۰ کو منسوخ کر دیا‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پورا جموں و کشمیر بشمول ’’پاکستان اور چین کے غیر قانونی قبضے‘‘ کے تحت آنے والے حصے بھارت کے ہیں اور ’’وہ دن دور نہیں جب انہیں واپس لے کر ہماری مادر وطن کا حصہ بنایا جائے گا‘‘۔
دہشت گردی کا صفایا کرنے کیلئے جاری آپریشن آل آؤٹ کے تحت انہیں (دہشت گردوں) کو ان کے شکنجے سے نکالا جا رہا ہے۔ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘