اتوار, مئی 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈی سی آفس سرینگر کا ملازم کروڑوں کے اثاثوں کا مالک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-25
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حبہ کدل میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر

کشمیر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سیزن جوبن پر

سرینگر//
جموں کشمیر انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے سرینگر کے ڈپٹی کمشنر دفتر میں تعینات امتیاز احمد بٹ ولد مرحوم غلام محمد بٹ ساکن فردوس آباد، بٹہ مالو، سرینگر کے خلاف ان کے ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
انسدادِ بدعنوانی بیورو نے امتیاز احمد بٹ کی مالی سرگرمیوں اور اثاثوں کی تفصیلات پر مبنی خفیہ تحقیقات کے دوران پایا کہ مذکورہ سرکاری ملازم نے ایسے اثاثے جمع کیے ہیں جو ان کی جائز اور معلوم آمدنی سے قطعی طور پر مطابقت نہیں رکھتے ۔ جانچ کے دوران درج ذیل جائیدادوں اور اثاثوں کا انکشاف ہوا۔
فردوس آباد بٹہ مالو سرینگر میں۱۱مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ رہائشی مکان۔اسی مقام پر۵ء۶مرلہ اراضی پر اضافی تعمیرات۔موضع نوگام، سرینگر میں۱۰مرلہ اراضی۔موضع نوگام، سرینگر میں مزید ۱۳مرلہ اراضی۔قیمتی گاڑیاں بشمول ٹویوٹا فورچیونر، ماروتی ویگن آر، اور رینو ڈسٹر شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ امتیاز بٹ نے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم پر خطیر اخراجات کیے ، جن کا کوئی واضح مالیاتی جواز موجود نہیں۔ مختلف بینک اکاؤنٹس کی جانچ کے دوران متعدد مشکوک لین دین اور غیر وضاحتی نقد رقوم کی جمع کی نشاندہی ہوئی۔
مزید برآں، جموں و کشمیر بینک میں متعدد لاکرز کی موجودگی اور متعدد قیمتی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت بھی سامنے آئی ہے ۔
اے سی بی کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ملازم کا طرزِ زندگی بھی ان کی ظاہر کردہ آمدنی سے میل نہیں کھاتا۔ان شواہد کی بنیاد پر اے سی بی نے ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۰۹ تھانہ انسدادِ بدعنوانی، سرینگر میں دفعہ(بی)(۱)۱۳؍اور۱۳(۲)کے تحت فوجداری بدعنوانی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
اے سی بی ترجمان نے مزید بتایا کہ عدالت سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے امتیاز احمد بٹ کے رہائشی اور دیگر مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ۔
یہ کارروائیاں مجسٹریٹ کی موجودگی میں، مقامی پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کے تعاون سے انجام دی گئیں، جن کے دوران متعدد اہم دستاویزات، ثبوت اور اثاثہ جات برآمد کیے گئے ۔انسدادِ بدعنوانی بیورو نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ترقی یافتہ ہندوستان اب ہر شہری کا ہدف ‘

Next Post

’اب کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو جنگی کارروائی سمجھ کر پاکستان کوسخت ترین سزا دی جائے گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

حبہ کدل میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر

2025-05-25
وادی بھر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ عروج پر
مقامی خبریں

کشمیر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سیزن جوبن پر

2025-05-25
مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو
مقامی خبریں

مربوط کاوشوں سے۶تا۱۲مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے:الطاف کلو

2025-05-25
مقامی خبریں

بھدرواہ میں۳۷موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ خدمات معطل

2025-05-25
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اننت ناگ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط

2025-05-24
سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
مقامی خبریں

فضائیہ نے طوفان میں پھنسے انڈیگو طیارہ کو محفوظ طریقہ سے اتارنے میں مکمل مدد فراہم کی

2025-05-24
مقامی خبریں

چنار کور کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

2025-05-24
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کو کھولا جائے :کانگریس

2025-05-24
Next Post
’اب کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو جنگی کارروائی سمجھ کر پاکستان کوسخت ترین سزا دی جائے گی‘

’اب کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو جنگی کارروائی سمجھ کر پاکستان کوسخت ترین سزا دی جائے گی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.