اتوار, مئی 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مربوط کاوشوں سے۶تا۱۲مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے:الطاف کلو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-25
in مقامی خبریں
A A
مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی سی آفس سرینگر کا ملازم کروڑوں کے اثاثوں کا مالک

حبہ کدل میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر

پہلگام/
سیاحتی مقام پہلگام گرچہ۲۲؍اپریل کے دہشت گردانہ حملے ، جس میں۲۵سیاحوں اور ایک مقامی شخص نے جانیں گنوائیں، کے بعد مسلسل سنساں ہے اور ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے تاہم مقامی رکن اسمبلی الطاف احمد وانی، جو الطاف کلو کے نام سے مشہور ہیں، پُر امید ہیں کہ اگر امن بر قرار رہا اور بحالی کی مربوط کوششیں کی گئیں تو چھ ماہ سے ایک سال کی مدت میں ہی شعبہ سیاحت کو واپس پٹری پر لایا جا سکتا ہے ۔
تین بار رکن اسمبلی رہنے والے اور ریاستی اسمبلی میں حکمراں جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے ڈپٹی چیف وہپ الطاف کلو ۲۲؍اپریل کے بہیمانہ واقعے کے بعد وادی بائسرن تک پہنچنے والے پہلے سیاسی لیڈر ہیں۔
ممبر اسمبلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس حملے سے مقامی نفسیات اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
کلو نے یو این آئی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا’’امن بتدریج بحالی کی پٹری پر گامزن ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود مقامی لوگ اور سیاح ابھی بھی خوف محسوس کر رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’سکیورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کے ساتھ سکیورٹی صورتحال بھی بحال ہو رہی ہے اور مقامی انتظامیہ حالات معمول پر لانے کیلئے کوشاں ہے ‘‘۔
شعبہ سیاحت پہلگام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس پر بالواسطہ یا بلا واسطہ ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی کا انحصار ہے لیکن۲۲؍اپریل کو ہونے والے حملے سے اس شعبے کو زور دار جھٹکا لگا جس سے ہوٹل مالکان، گھوڑے بان، ٹورسٹ گائیڈ، دکاندار اور دیگر متعلقہ افراد پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ۔
این سی رکن اسمبلی کہتے ہیں’’شعبہ سیاحت بری طرح سے متاثر ہوا ہے تاہم صورتحال کی بہتری کے ساتھ اس کی بحالی بھی متوقع ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے مشکلات کے حل کیلئے پہلے ہی کئی اقدام پر کام کر رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے’’سیاحوں کو واپس راغب کرنے کے لیے تشہیری مہموں اور حفاظتی یقین دہانیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ، سیاحوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وقت کے ساتھ مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔
کلو نے کہا’’لوگوں کے حوصلے بلند ہیں جو ہمارے لئے امید افزا ہیں‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پہلگام میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے میں کئی برسوں میں پہلے ہی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا چکی ہے اور حملے کے بعد ہونے والے نقصان کا تفصیلی تخمینہ حکومت کو پیش کر دیا گیا ہے ۔
این سی رکن اسمبلی نے کہا’’ہم نے نقصانات کے حوالے سے حکومت کو تفصیلی رپورٹس پیش کر دی ہیں اور متاثرہ سرمایہ کاروں کے لیے ریلیف پیکجز اور نرم قرضوں کا مطالبہ کیا ہے ‘‘۔ان کا کہنا ہے’’حکومت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ہم فوری عملدرآمد پر زور دے رہے ہیں‘‘۔
اس حملے سے جو طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ گھوڑے بان ہیں جنہیں پوچھ تاچھ کے لئے تھانوں پر بھی طلب کیا جا رہا ہے ۔
حکمران جماعت کے لیڈر نے کہا’’میں نے یہ معاملہ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے ہم ان یومیہ مزدوروں کے لیے آسان پوچھ تاچھ، شناختی کارڈ کے اجراء اور فوری مالی ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے عوامی پارکوں اور سیاحتی مقامات کی مکمل بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
عوامی پارکوں اور سیاحتی مقامات کی بندش کا یہ فیصلہ حملے کے فوری بعد مزید خطرات کو روکنے کے لیے لیا گیا تھا۔
کلو کا کہنا ہے’’پارکوں کی بندش سے سیاحت کی مزید حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور مقامی کاروبار متاثر ہوتا ہے گرچہ سیکورٹی اہم ہے لیکن مکمل بندش سے بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے ‘‘۔
انہوںنے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوامی مقامات کو کنٹرولڈ حالات میں دوبارہ کھولے اور سیاحتی مقامات کو مکمل طور پر بند کیے بغیر سکیورٹی کو یقینی بنائے ۔کلو نے کہا’’میں حکام پر زور دے رہا ہوں کہ وہ پارکس کو کنٹرول شدہ رسائی اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھولیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میںگولہ باری سے ہوئی تباہی ایک’المیہ‘ہے :راہل

Next Post

کشمیر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سیزن جوبن پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ڈی سی آفس سرینگر کا ملازم کروڑوں کے اثاثوں کا مالک

2025-05-25
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

حبہ کدل میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر

2025-05-25
وادی بھر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ عروج پر
مقامی خبریں

کشمیر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سیزن جوبن پر

2025-05-25
مقامی خبریں

بھدرواہ میں۳۷موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ خدمات معطل

2025-05-25
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اننت ناگ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط

2025-05-24
سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
مقامی خبریں

فضائیہ نے طوفان میں پھنسے انڈیگو طیارہ کو محفوظ طریقہ سے اتارنے میں مکمل مدد فراہم کی

2025-05-24
مقامی خبریں

چنار کور کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

2025-05-24
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کو کھولا جائے :کانگریس

2025-05-24
Next Post
وادی بھر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ عروج پر

کشمیر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سیزن جوبن پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.