پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھدرواہ میں۳۷موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ خدمات معطل

’ معطلی ملک کی خودمختاری اور یکجہتی کے مفاد میں ضروری تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-25
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

جموں//
جموں و کشمیر کے حساس خطے بھدرواہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ۷۴موبائل ٹاورز پر موبائل ڈیٹا اور پبلک وائی فائی خدمات کو پانچ روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔
حکام نے انٹرنیٹ سروس کی اس عارضی بندش کو ملک دشمن عناصر کی ممکنہ سرگرمیوں کو روکنے کی تدبیر قرار دیا ہے ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی کا فیصلہ جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص علاقے میں انٹرنیٹ کا استعمال ممکنہ طور پر شرپسند اور تخریبی عناصر کے ہاتھوں امن و امان کو بگاڑنے کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔
آرڈر میں تحریر ہے کہ یہ پابندی ملک کی سالمیت، خودمختاری، اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے ۔ حکم کے مطابق، ۲۲مئی کی شام۸بجے سے۲۷مئی کی شام۸بجے تک ریلائنس جیو اور ایئرٹیل نیٹ ورکس کے ان۷۴ ٹاورز پر موبائل انٹرنیٹ اور عوامی وائی فائی کی تمام خدمات معطل رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ کی یہ معطلی خاص طور پر ان بالائی علاقوں میں کی گئی ہے جو ضلع کٹھوعہ کی سرحد سے جُڑے ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ ماضی میں بھی تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے زیر بحث رہا ہے ۔
گزشتہ برس یہاں کچھ مشتبہ دہشت گردوں کی دراندازی کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو خصوصی نگرانی میں رکھا ہوا ہے ۔
یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن (عارضی معطلی) قواعد۲۰۲۴کے تحت کیا گیا ہے ، جس کے تحت آئی جی پی مجاز افسر کے طور پر انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا حکم دے سکتے ہیں۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو باقاعدہ طور پر اس ضمن میں ہدایات دی جا چکی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا:پولیس سربراہ کا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

Next Post

کشتواڑ کے چھاترو میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
مقامی خبریں

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

2025-06-15
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

2025-06-15
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد
مقامی خبریں

جموں:مویشی اسمگلر سمیت دو افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

2025-06-15
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

اودھم پور سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

2025-06-14
مقامی خبریں

اودھم پور میں افیون کی کاشت تباہ، ملزم گرفتار:پولیس

2025-06-14
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-13
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
مقامی خبریں

اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

2025-06-13
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں

2025-06-13
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

کشتواڑ کے چھاترو میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.