بجھ/16 مئی
ہندوستان نے جمعہ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی ایک ارب ڈالر کی امداد پر نظر ثانی کرے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہاں فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نہیں چاہتا کہ آئی ایم ایف کو دی جانے والی فنڈنگ کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کےلئے استعمال کیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آج کے دور میں پاکستان کو کسی بھی قسم کی مالی امداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے کم نہیں ہے۔
سنگھ نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو دی جانے والی ایک ارب ڈالر کی امداد پر نظر ثانی کرے اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی امداد دینے سے گریز کرے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور میں ہندوستان کی مسلح افواج نے نہ صرف دشمن پر غلبہ حاصل کیا بلکہ انہیں شکست دینے میں بھی کامیابی حاصل کی۔
بھارتی فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہ انہوں نے مو¿ثر طریقے سے دہشت گردی کے خلاف مہم کی قیادت کی، انہوں نے کہا۔ ان کاکہنا تھا”ہمارا فضائیہ اپنے بہادری، ہمت اور شان کے ساتھ نئے اور بڑے عروج پر پہنچ گیا ہے“۔
سنگھ آج صبح بجھ فضائیہ اسٹیشن پہنچے تاکہ مجموعی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے سکیں۔یہاں فضائیہ کا اڈہ ان فوجی بنیادی ڈھانچوں میں سے ایک تھا جنہیں پاکستان نے دونوں فوجوں کے درمیان چار روزہ تصادم کے دوران نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔