جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پونچھ:گولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-16
in تازہ تریں
A A
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

Residents of villages near India-Pakistan border, who were evacuated to safer places due to recent attacks from Pakistan, return to their homes after both countries reached a bilateral understanding, at Uri in Baramulla district

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/16مئی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے آخری گاو¿ں سلوتری کے باشندے ، جو 6 اور 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید گولہ باری کے بعد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے ، بالآخر حالات میں بہتری آنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔

سلوتری گاو¿ں، جو حدِ متارکہ (ایل او سی) کے بالکل نزدیک اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، ان علاقوں میں شامل ہے جو حالیہ سرحدی کشیدگی کا براہِ راست شکار بنے ۔

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

مقامی افراد کے مطابق 6 مئی کی شام اور 7 مئی کی صبح پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شدید شیلنگ نے گاو¿ں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑا دی تھی، جس کے باعث درجنوں کنبے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔

ایک مقامی رہائشی ریاض احمد نے بتایا”ہم نے اپنی زندگی میں اتنی شدید شیلنگ پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ مائیں بچوں کو گود میں اٹھائے بھاگ رہی تھیں۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ہم نے کھیتوں اور قریبی نالوں میں پناہ لی“۔

اب جب کہ 10 مئی کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈ جی ایم اوز) کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فائر بندی پر اتفاق ہوا ہے ، گاو¿ں کے مکینوں نے دوبارہ اپنے تباہ حال گھروں کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ تاہم کئی لوگ ابھی بھی خوف کے سائے سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔

واپسی کے باوجود مکینوں کو پانی، بجلی اور رہائش جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ کئی مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر معاوضہ فراہم کیا جائے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ہی بحالی کے اقدامات شروع کیے جائیں گے ۔

پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘کے تحت پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر سرحدی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ایم ایف کو پاکستان کی امداد پر دوبارہ سوچنا چاہیے: راجناتھ سنگھ

Next Post

منشیات:لوگ خاموش کیوں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

منشیات:لوگ خاموش کیوں؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.