نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا کہ پنجاب میں اے اے پی کی حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی۔
مسٹر کیجریوال نے ایکس’ پر کہا، "آج پنجاب حکومت نے بہت سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ پنجاب کے سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے ، پنجاب کی عآپ’ حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی، ساتھ ہی فرشتے یوجنا’ بھی نافذ کی جا رہی ہے ، جس کے تحت کسی بھی حادثے ، دہشت گردی کے واقعے یا جنگ میں زخمی ہونے والے کو بہترین اسپتال میں مکمل علاج فراہم کیا جائے گا۔