نئی دہلی//
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان رومیلی دھر نے بدھ کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
رومیلی، جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان میں ڈیبیو کیا تھا، چار ٹیسٹ، 78 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ رومیلی نے جنوبی افریقہ میں 2005 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے، 38 سالہ رومیلی نے کہا، ’’میرا 23 سال کا کرکٹ کیریئر، مغربی بنگال کے شیام نگر سے شروع ہوا اور آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا، ’’میرا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا، 2005 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا اور ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بہت اچھا تجربہ تھا۔