اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ڈی پی صدر کی ڈاکٹر فاروق کی پہلگام بیان پر سخت تنقید

محبوبہ معافی مانگے ‘این سی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا :صادق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-04
in اہم ترین
A A
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے مبینہ طور پر’افسوسناک بیان‘دے کر پہلگام حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دیا ہے ۔
محبوبہ نے کہا’’ایک سینئر رہنما کی حیثیت سے ، اور وہ بھی ایک کشمیری ہونے کے ناطے ، ان کا یہ بیان تقسیم پیدا کرنے والے بیانیوں کو ہوا دے سکتا ہے اور کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بناسکیں‘‘۔
ادھر نیشنل کانفرنس نے محبوبہ مفتی کے ایک اس بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کبھی مقامی لوگوں کو قصور وار نہیں ٹھہرایا۔
پی ڈی پی صدرنے ’ایکس‘پر اپنے بیاں میں کہا’’فاروق صاحب کا پہلگام دہشت گرد حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دینا نہایت تشویشناک اور افسوسناک ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ایک سینئر رہنما کی حیثیت سے ، اور وہ بھی ایک کشمیری ہونے کے ناطے ، ان کا یہ بیان تقسیم پیدا کرنے والے بیانیوں کو ہوا دے سکتا ہے اور کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بناسکیں‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’یہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ ایک ایسے وقت میں انتہائی خطرناک بھی ہے جب جموں و کشمیر کے طلبہ اور تاجروں کو پہلے ہی بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا سامنا ہے ‘‘۔
موصوفہ نے کہا’’ہمیں ہمانشی نروال سے سبق لینا چاہیے جنہوں نے اپنے شوہر کی شہادت کے باوجود بھارتیوں سے اپیل کی کہ کشمیریوں یا مسلمانوں کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں اور نشانہ نہ بنائیں‘‘۔
دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کو’جھوٹ‘سے تعبیر کرتے ہوئے کہا’’محبوبہ مفتی جھوٹ بول رہی ہیں ، یہ افسوسناک بات ہے کہ ایک ایسی شخص جو وزیر اعلیٰ رہ چکی ہو اس حد تک نیچے گر سکتی ہیں‘‘۔
صادق نے کہا’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کبھی بھی کشمیریوں یا مقامی لوگوں کا ذکر نہیں کیا۔ ایک ایسے وقت میں جب ہم ہندوستان بھر میں کشمیری طلباء، تاجروں اور خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کرنا اور انہیں مزید خطرے میں ڈالنا شرمناک ہے ‘‘۔
این سی ترجمان نے کہا کہ محبوبہ کو معافی مانگنی چاہئے اور اس ٹویٹ کو حذف کرنا چاہئے جب تک کہ وہ یہ ثابت نہ کرسکے کہ انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے ، یہ سیاست نہیں، لاپروائی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار ہیروئن جیسا مواد بر آمدہوا:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار ہیروئن جیسا مواد بر آمدہوا:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.