سرینگر/22 جون
پولیس نے بدھ کے روز سرینگر، سونہ مرگ شاہراہ پر پھنسے کم سے کم آٹھ مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر، سونہ مرگ شاہراہ پر باجری نالہ اور چنی نالے پر مٹی کے تودے گر آنے سے دو مسافر بر دار گاڑیاں زوجیلا موڑ پر درماندہ ہوگئیں۔
ذرائع نے کہا کہ اس دوران سونہ مرگ پولیس تھانے کی ایک پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور ان گاڑیوں میں سوار کم سے کم آٹھ مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق ضلع بانڈی پورہ سے سری نگر آ رہی ایک ٹرک اجس علاقے میں سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور کارروائی انجام دینے ہوئے اس ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو ٹرک سے نکال کر بچا لیا