سرینگر/22 جون
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں شاہراہ بدھ کو دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بھی مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے بند ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن ضلعے میں کئی مقامات پر پتھر کھسک آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ سے ملبے کو صاف کرنے کا کام جاری ہے تاکہ ٹریفک کی آمد و رفت کو جلد سے جلد بحال کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ بھی مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے بند ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پوشنا علاقے میں مٹی کے بھاری بھرکم تودے گر آنے کی وجہ سے مغل روڈ بند ہوگیا۔انہوں نے کہا گرچہ روڈ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے لیکن لگاتار بارشوں سے کام از حد متاثر ہو رہا ہے