پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ

ہند پاک ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر کنٹرول لائن پر جنگ بندی خلاف ورزیوں پر بات چیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-01
in اہم ترین
A A
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹروں اور نیب الاقوامی سرحد بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب
نئی دہلی//
دفاعی ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)نے منگل کو ہاٹ لائن پر بات چیت کی اور پاکستان کی طرف سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔
جموں کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملے‘جس میں۲۶؍افراد ہلاک ہوگئے تھے ‘ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان دونوں ممالک کے اہم فوجی عہدیداروں نے ہاٹ لائن پر بات کی ہے اور نئی دہلی نے اسلام آباد کو لائن آف کنٹرول پر’بلا اشتعال خلاف ورزیوں‘کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرلآف ملٹری آپریشنز نے پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے کل ہاٹ لائن پر بات چیت کی۔ بھارت نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال خلاف ورزیوں کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
بات چیت کی تفصیلات ایک ایسے دن سامنے آئی ہیں جب پاکستان نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مسلسل چھ دن تک بلا اشتعال فائرنگ کرنے کے بعد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے کہا’’۲۹/۳۰؍اپریل (رات) کے بارے میں پچھلی اپ ڈیٹ کے علاوہ، پاکستانی فوج کی طرف سے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے پار ان کی چوکیوں کے ساتھ ساتھ پرگوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پار سے بھی بغیر کسی اشتعال کے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اطلاع ملی تھی‘‘۔
بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ شاذ و نادر ہی ہوتی ہے اور اسے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کی طرف سے کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ہدف بنا کر کیے گئے حملے میں۲۶؍ افراد کی ہلاکت پر ملک گیر غم و غصے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف متعدد سفارتی اقدامات کیے ہیں جن میں ویزے منسوخ کرنا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھی شامل ہے، جس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ سندھ طاس نظام کے چھ دریاؤں کا پانی دونوں ممالک کے درمیان کس طرح تقسیم کیا جائے گا۔
اس دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربدھ کے روز ایک بار پھر گولہ باری کی گونج سنائی دی، جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے ۔
جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے گولہ باری کا سلسلہ لگاتار جاری ہے جس کے نتیجے میں ایل او سی کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی کے نزدیک زیر زمین بنکروں کی صفائی اور کھڑی فصلیں سمیٹنے کا عمل تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے ۔ مقامی دیہاتیوں نے بتایا کہ وہ حالات کو بھانپتے ہوئے گلہ ذخیرہ کرنے اور ضروری سامان کی تیاری میں مصروف ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے وقت بنکروں میں پناہ لی جا سکے ۔
ایک مقامی شہری نے بتایا’’ہمیں یاد نہیں کہ آخری بار کب اتنی شدید فائرنگ ہوئی تھی، لیکن اب ہم ہر وقت چوکس ہیں۔ بچے ، خواتین اور بزرگ سب خوف میں ہیں‘‘۔
شمالی ضلع کپواڑہ اور پونچھ کے کئی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں نے یو این آئی کو بتایا کہ انہوں نے اپنے زیر زمین بنکروں کی مرمت، صفائی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ان کا استعمال ممکن ہو سکے ۔
پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کئی مقامات پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ کے بعد جموں و کشمیر میں سلامتی کے حالات مزید سخت ہو گئے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے تمام حساس سیکٹرز میں اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سرحدی پوسٹوں پر گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔ فوجی کیمپوں میں تیاری کی سطح بلند کر دی گئی ہے اور انٹیلی جنس بنیادوں پر نگرانی کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا’’ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پہلگام جیسے بزدلانہ حملے ہمیں اور زیادہ چوکنا بنا دیتے ہیں۔ سرحد پر ہماری چوکیوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور دشمن کی ہر حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں یکم مئی سے۵مئی تک ہلکی بارش کا امکان

Next Post

۶۰سابق دہشت گردوں کی پاکستانی بیویاں ملک بدر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
۶۰سابق دہشت گردوں کی پاکستانی بیویاں ملک بدر

۶۰سابق دہشت گردوں کی پاکستانی بیویاں ملک بدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.