سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سیاحتی مقام دودھ پتھری کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں آٹھ سی آر پی ایف اور دو ایس پی او سمیت دس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف۱۸۱ویںبٹالین کی ایک گاڑی دودھ پتھری کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی اور ایک گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شیام بالاجی ،کانسٹیبل وجے شنکر،کانسٹیبل اکشے بھاگوت،کانسٹیبل جے کندر، کانسٹیبل پرکاش جماتیا،کانسٹیبل بیکاش برمن ،کانسٹیبل راجیو ،ڈرائیور رام گوپال ،ایس پی او فیروز احمد اور ایس پی او جاوید احمد کے بطور کی گئی ہے ۔
تمام زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے ، تاہم دو اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا گیا ہے ۔
ادھر پولیس نے اس حادثے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے ۔