سرینگر//
کانگریس کے سرکردہ رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی جمعہ کے روز وادی کشمیر کا دورہ کریں گے جس دوران وہ پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی مزاج پرسی کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ جائیں گے ۔
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کل سری نگر وارد ہونگے جس کے بعد وہ فوری طور پر اننت ناگ روانہ ہوں گے ۔
میر نے بتایا’’راہل جی زخمی شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آ رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ خالص انسانی ہمدردی اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی علامت ہے ‘‘۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اننت ناگ میں مختصر قیام کے بعد واپس سری نگر پہنچیں گے جہاں وہ کانگریس کی جانب سے منعقدہ ایک پارٹی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے ۔