ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کل جماعتی اجلاس:پہلگام میں حملہ کشمیریت، آئیڈیا آف انڈیا پر حملہ

مرکز جموں کشمیر سے باہرکشمیریوں کے خلاف کسی بھی طرح کی ہراسانی، امتیازی سلوک یا دھمکی وں کو روکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-25
in اہم ترین
A A
کل جماعتی اجلاس:پہلگام میں حملہ کشمیریت، آئیڈیا آف انڈیا پر حملہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
پہلگام حملے میں۲۶ شہریوں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلیٰ‘عمر عبداللہ نے آج شام سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کل جماعتی اجلاس کی صدارت کی جس میں مہلک حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔
اجلاس میں حملے کی مذمت، متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جموں و کشمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔
۲۲؍ اپریل کے حملے کو’وحشیانہ‘ اور’کشمیریت کی اقدار اور ہندوستان کے تصور پر حملہ‘ قرار دیا گیا ۔شرکاء نے نہتے شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور صدمے اور تکلیف کا اظہار کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ بربریت کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ خطے کے اتحاد اور ہم آہنگی کی روایات پر براہ راست حملہ ہے۔
رہنماؤں نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔انہوں نے حملے کے جواب میں مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی حمایت کی۔
اس موقع پر مقامی مرکبان‘ سید عادل حسین شاہ کو بھی خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا جو سیاحوں کو بچانے کے لیے دہشت گردوں سے لڑنے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے تھے۔
قرارداد میں انہیں کشمیریت اور کشمیر کی مہمان نوازی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی بہادری سب کے لیے مشعل راہ رہے گی۔
اجلاس میں متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کی سیاحوں کی زبردست حمایت اور حملے کی مذمت کے لئے پورے خطے میں پرامن مظاہروں کے انعقاد کی بھی ستائش کی گئی۔
قرارداد میں مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر کشمیری طلباء اور شہریوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پرخلوص اپیل کی گئی ہے۔
اس میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر سے باہر رہنے والے یا سفر کرنے والے کشمیریوں کے خلاف کسی بھی طرح کی ہراسانی، امتیازی سلوک یا دھمکیوں کو روکیں۔
اجلاس میں سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں، نوجوانوں کے گروپوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا پر زور دیا گیا کہ وہ پرامن رہیں اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کریں۔
اجلاس میں جموں و کشمیر کی خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کل جماعتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری، کئی وزراء ، ممبران پارلیمنٹ، سابق چیف منسٹر غلام نبی آزاد، کانگریس قائدین طارق حمید قرہ اور نظام الدین بھٹ، سی پی آئی (ایم) لیڈر ایم وائی تاریگامی، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون، پی ڈی پی لیڈر محبوب بیگ اور بشارت بخاری ‘اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر اور دیگر نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی آج سری نگر آئیںگے .پہلگام میں زخمیوں کی عیادت کریںگے

Next Post

پہلگام حملہ: ایل جی اور آرمی چیف کا جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
پہلگام حملہ: ایل جی اور آرمی چیف کا جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

پہلگام حملہ: ایل جی اور آرمی چیف کا جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.