پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری،’پاکستان کو منہ توڑ جواب‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-24
in مقامی خبریں
A A
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جموں//
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے تتہ پانی سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہند و پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ واقعہ کے بعد سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں اچانک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ شروع کی۔ بھارتی افواج نے پوری مستعدی کے ساتھ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب سے فائرنگ رات دیر گئے تک جاری رہی، بھارتی فوج نے نہ صرف دشمن کے حملے کو پسپا کیا بلکہ اس کے اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔علاقے میں موجود مقامی باشندوں نے بتایا کہ نصف شب کو شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں میں محصور ہو گئے ۔
راجوری اور پونچھ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی دراندازی یا دہشت گردانہ کوشش کو روکا جا سکے ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق’’پاکستان کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا ہے ۔ ہماری افواج چوکنا ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔
ذرائع کے مطابق فوج نے اپنی اگلی چوکیوں کو مزید مستحکم کر دیا ہے جبکہ حساس دیہاتوں میں اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ فیلڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سرحد پر مزید ایسی کارروائیاں ہو سکتی ہیں، جس کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر فوج کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملے میں ملوث ۳دہشت گردوں کے خاکے جاری

Next Post

پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.