نئی دہلی/۲۲اپریل
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی سے لڑنے کا عزم غیر متزلزل ہے ۔
اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر وزیر اعظم نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھنا¶نی حرکت کے قصوروا روں کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا”میں پہلگام، جموں و کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ان لوگوں کے تئیں تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے “۔
مودی نے کہا ”اس گھنا¶نی حرکت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ان کا قبیح ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور یہ مزید مضبوط ہو گا“۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم کو اس واقعہ کے بارے میں آگاہ کردیا ہے ۔
شاہ تمام ایجنسیوں کے ساتھ فوری سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے لیے سری نگر روانہ ہوگئے ہیں۔