جموں/ 19 اپریل
وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کے پینل کا جموں کشمیر کا چھ روزہ دورہ 26 اپریل سے یکم مئی تک شروع ہو رہا ہے۔جموں و کشمیر حکومت نے طے شدہ دورے کے لئے 15 رابطہ افسران کو مقرر کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کے پینل کا جموں و کشمیر کا چھ روزہ دورہ 26 اپریل سے شروع ہوگا۔
دریں اثنا جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کے روز ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کے جموں و کشمیر کے آئندہ دورے کے پیش نظر حکومت نے کارروائی کو آسان بنانے کے لئے جموں و کشمیر دونوں ڈویڑنوں میں 15 افسران کو رابطہ افسر مقرر کیا ہے۔
مختلف محکموں اور رینکس سے تعلق رکھنے والے مقرر کردہ افسران کو خطے بھر میں کمیٹی کی کثیر روزہ مصروفیات کے دوران رابطہ کاری اور معاونت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ان میں جموں ڈویڑن کے لئے ابھیشک ابرول (ایڈیشنل سکریٹری اسکول ایجوکیشن)، ہرپال سنگھ، رچنا شرما (انفارمیشن ٹکنالوجی)، شیتل پنڈتا (دیہی ترقی) اور منیشا (اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ) قابل ذکر ہیں۔
دریں اثنا اویس مشتاق (ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن)، نزہت خورشید (سیاحت)، عطاءالمومن ٹاک، شبنم راشد (اسٹیٹ ٹیکس)، رئیس احمد بھٹ، شرجیل علی نائیکو، میر زاہدہ (آئی ایم پی اے اینڈ آر ڈی)، نجوان نازکی (ایف سی ایس اینڈ سی اے)، سہیل الاسلام (ایس ایم سی سیکریٹری) سرتاج حسین (اسٹیٹس)، منتشا بنت رشید (دیہی صفائی)، اعجاز احمد شاہ، بشیر احمد لون (جی ایم ڈی آئی سی کولگام)، ناصر محمود خان (سیاحت) اور سید ندیم اقبال اندرابی (انڈسٹریز اینڈ کامرس) کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے رول اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دینے کے لئے بالترتیب 23.4.2025 کو جموں و کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر کو رپورٹ کریں۔