پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دلت کی کتاب سے نیا سیاسی تنازعہ اپوزیشن جماعتوں کی این سی کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-17
in اہم ترین
A A
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے حالیہ انکشافات نے جموں و کشمیر کی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا ہے ۔
اپنی نئی کتاب میں دلت نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کی ’ذاتی طور پر حمایت‘کی تھی۔
اس انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے ، خاص طور پر جموں و کشمیر کی علاقائی جماعتوں کی جانب سے ۔
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے اس انکشاف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ۴؍اگست۲۰۱۹کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کبھی ان کے لیے راز نہیں رہی۔
لون نے ایکس پر لکھا’’فاروق صاحب کے ساتھ قریبی تعلقات کی روشنی میں دلت صاحب کا دعویٰ قابل اعتبار ہے ۔ نیشنل کانفرنس اس دعوے کی تردید کرے گی اور روایتی انداز میں سازش کا شکوہ کرے گی ، یہی ان کا پرانا اسکرپٹ ہے ‘‘۔
پی سی صدر نے مزید الزام لگایا’’نیشنل کانفرنس عوام کے سامنے خود کو مظلوم ظاہر کرتی ہے ، جبکہ ان کے ایم ایل اے خاموشی سے بی جے پی رہنماوں سے ملاقات کرتے ہیں اور کھوئے ہوئے بھائیوں کا تاثر دیتے ہیں۔ میں ہمیشہ سمجھتا رہا ہوں کہ۲۰۱۹کے واقعات پہلے سے طے شدہ تھے اور۲۰۲۴میں ملنے والا انعام اب معنی خیز لگتا ہے ‘‘۔
لون نے مزید لکھا’’دلت صاحب کے انکشافات فاروق صاحب کی دہلی سے قربت اور دفعہ ۳۷۰کے خاتمے سے قبل پس پردہ ہونے والے معاملات پر روشنی ڈالتے ہیں‘‘۔
ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی، التجا مفتی نے بھی فاروق عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے دہلی کے فیصلے کا ساتھ دیا۔
التجانے ایکس پر لکھا’’دلت صاحب، جو عبداللہ خاندان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ فاروق صاحب نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے مرکزی اقدام کی خاموش حمایت کی۔ بجائے اس کے کہ وہ پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر اس اقدام کی مخالفت کرتے ، وہ سرینگر میں خاموش رہے اور حالات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کیا‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے مزید کہا’’جموں کشمیر کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کرنے سے چند روز قبل وزیر اعظم اور فاروق عبداللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات ہمیشہ مشکوک رہی ہے ۔ اب یہ شکوک مزید تقویت اختیار کر چکے ہیں، جو جموں و کشمیر کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ سابق را چیف اے ایس دلت نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ فاروق عبداللہ آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی پر ’دہلی کے ساتھ کام کرنے‘کیلئے تیار تھے ، بشرطیکہ ان سے مشورہ کیا جاتا‘‘۔
دلت کے مطابق’’فاروق عبداللہ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی جماعت، نیشنل کانفرنس’’جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بھی اس کی حمایت میں قرارداد منظور کر سکتی تھی‘‘۔
سابق را سربراہ نے کتاب میں مزید لکھا ’’سال۲۰۲۰میں جب فاروق عبداللہ سے ملا تو انہوں نے مجھے بتایا’ہم نے مدد کی ہوتی، ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟‘‘
دلت مزید لکھتے ہیں کہ آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی سے کچھ دن قبل، فاروق اور عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔’’اس ملاقات کے دوران کیا ہوا، یہ کوئی کبھی نہیں جان پائیگا۔ فاروق نے اس بارے میں کبھی کچھ نہیں بتایا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

سرنکوٹ میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

سرنکوٹ میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.