اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

این سی کو وقف بل کیخلاف قرار داد نہ لانے کی وضاحت کرنی چاہئے:التجا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-16
in مقامی خبریں
A A
این سی کو وقف بل کے خلاف قرار داد نہ لانے کی وضاحت کرنی چاہئے:التجا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے وقف بل پر نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نیلامی میں اوقاف کی جائیدادیں اپنے لوگوں کو دیا کرتی تھی۔
التجا نے کہا’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بتانا چاہئے کہ جب تین دن اسمبلی چل رہی تھی ان کے بیٹے جو وزیر اعلیٰ ہیں، ان دنوں کہاں تھے‘‘۔
ان کا الزام تھا ’’بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان پہلے ہی مفاہمت تھی کہ ہم وقف بل پر بات نہیں کریں گے ‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
وقف بل پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ایک بیان پر انہوں نے کہا’’جب پہلے وقف کی نیلامی ہوتی تھی تو نیشنل کانفرنس وقف کی جائیداد اپنے لوگوں کو دیتی تھی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بتانا چاہئے کہ آج ان کا بیٹا وزیر اعلیٰ ہے ، جب اسمبلی تین دنوں تک چلی، وقف بل کے خلاف قرار دادیں لانے نہیں دی گئیں، اس وقت وہ کیا کر رہے تھے ، وہ ٹولپ گارڈن میں کرن رجیجو کے ساتھ ٹہل رہے تھے‘‘۔
التجا نے کہا’’نیشنل کانفرنس کا وزیر اعلیٰ ہے ان کے پاس۵۰؍ارکان اسمبلی ہیں جبکہ کرناٹک، مغربی بنگال اور تامل ناڈو نے اس بل کے خلاف قرار دادیں لانے کا فیصلہ لیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ان (نیشنل کانفرنس) کی بی جے پی کے ساتھ پہلے مفاہمت تھی کہ ہم وقف پر بات نہیں کریں گے ۔داکٹر فاروق کو واضح کرنا چاہئے کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی میں وقف بل کے خلاف قرار داد کیوں نہیں لائی‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے کہا’’جموں وکشمیر ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے نہ صرف جموں وکشمیر کے لوگوں کی بلکہ ملک بھر کے مسلمانوں کی نظریں ہماری طرف ہیں لیکن س حکومت نے ان کے حوصلے پست کئے ہیں‘‘۔
التجا نے کہا کہ وقف بل کے بارے میں کہنا کہ یہ عدالت میں زیر سماعت کے اس پر بات نہ کرنے کا ایک آسان بہانہ ہے ۔انہوں نے کہا’’یہ حکومت مسلمانوں کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ہے بلکہ انہوں نے دفعہ۳۷۰ کو بھی نارملائز کیا ہے ‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کیلئے پاس کیا گیا۔
پی ڈی پی لیڈر کا الزام تھا’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ جب وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت وقف میں پورپشن تھا لیکن جب مفتی سعید تین برسوں کیلئے وزیر اعلیٰ بن گئے تو انہوں نے وقف میں ذمہ داری، دیانت داری اور شفافیت کا ماحول قائم کیا‘‘۔
وزیر داخلہ کے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق بیان کے بارے میں انہوں نے کہا’’ہمارا ہدف صرف ریاستی درجے کی بحالی نہیں ہے بلکہ اس ریاست کا اپنا آئین تھا اپنا جھنڈا تھا ہمیں ان چیزوں کے لئے بھی لڑنا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی بی جے پی کا ایجنڈا ہے جس کو نیشنل کانفرنس چلا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی ہینڈلر سمیت تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

Next Post

کشمیر میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا

کشمیر میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.