ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس نے آئین کی روح سے کھلواڑ کیا: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-14
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

حصار/۱۴اپریل

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے آئین کی روح کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم را¶ امبیڈکر کی توہین کی ہے ۔

وزیر اعظم یہاں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے اور حصار سے اجودھیا کے لیے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے موقع پر بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہریانہ کی یہ مقدس سرزمین جو بھگوان شری کرشن اور مہابھارت کے زمانے سے جڑی ہوئی ہے ، اب براہ راست شری رام کی مقدس سرزمین اجودھیا سے جڑ گئی ہے ۔ انہوں نے اسے نہ صرف فضائی رابطے بلکہ عقیدہ، ثقافت اور قومی اتحاد کی علامت قرار دیا۔

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

مودی نے کہا کہ یہ وہ ہندوستان ہے جو’ہوائی چپل پہننے والوں کو بھی ہوائی جہاز میں بیٹھانے کا خواب لے کر چلا تھا اوراب اسے پوراکررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حصار جیسے شہر اب ملک کے ان مذہبی اور ثقافتی مراکز سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، جہاں پہلے پہنچنے میں کئی دن لگتے تھے ۔ اس سے تیرتھ یاترا، سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑا فروغ ملے گا“۔

وزیراعظم نے کہا کہ حصار ایئرپورٹ کو جدید بنایا گیا ہے ۔ نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر سے اس کے مسافروں کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ابتدائی طور پر حصار سے اجودھیا، چنڈی گڑھ، احمد آباد اور جموں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ مستقبل میں دیگر شہروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ ہر سال تقریباً 21 لاکھ مسافروں کو سروس فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ 2014 تک ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے ، لیکن آج یہ تعداد بڑھ کر 150 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اڑان اسکیم کے تحت 500 سے زیادہ راستے شروع کیے گئے ہیں، جس سے چھوٹے شہروں کے رابطے میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائی کمپنیوں نے اب تک 2000 سے زیادہ نئے طیاروں کا آرڈر دیا ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ۔

مودی نے آئین ساز ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس پر بڑا حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بار بار آئین کی روح اوراس کے جذبات دونوں کی توہین کی ہے ۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو جان بوجھ کر دو بار پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ ان کے خیالات کو منظم طریقے سے نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے آئین میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کو فروغ دیا جبکہ ڈاکٹر امبیڈکر واضح طور پر اس کے خلاف تھے ۔

مودی نے کہا”بابا صاحب نے آئین میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالفت کی تھی، لیکن کانگریس نے مسلم ریزرویشن کی وکالت کرتے ہوئے آئین کی روح کو پامال کیا“۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے وقف قانون کے ذریعے غریبوں، دلتوں اور قبائلیوں کی زمینیں مافیا کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے وقف ایکٹ میں ضروری ترامیم کی ہیں۔ یہ قدم مسلم خواتین، دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔

ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے خیالات ہی ان کی حکمرانی کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے دلتوں، محروموں، پسماندہ اور غریبوں کی بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 11 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاءتعمیر ہو چکے ہیں، جس سے صفائی اور وقار دونوں میں بہتری آئی ہے ۔ 12 کروڑ سے زیادہ گھروں کو نل کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے ۔

مودی نے یہ بھی کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کروڑوں غریبوں کو مناسب رہائش فراہم کی گئی ہے اور جن دھن اکا¶نٹس، اجولا یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں نے ان کی زندگیوں کو محفوظ اور باوقار بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کہتے تھے کہ جو معاشرہ استحصال اور مصائب کا شکار ہو، اسے اوپر اٹھانا حکومت کا کام ہونا چاہیے ، ہم اسی جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ تعینات

Next Post

وزیر اعلیٰ کا حجم کے بجائے اقدار پر مبنی سیاحت پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
Next Post
وزیر اعلیٰ کا حجم کے بجائے اقدار پر مبنی سیاحت پر زور

وزیر اعلیٰ کا حجم کے بجائے اقدار پر مبنی سیاحت پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.