اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں:ایل او سی پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

نائٹ کور کے جی او سی کا فوجی کمانڈروں کے ہمراہ پونچھ اور راجوری میں ایل او سی کے تین سیکٹروں کا دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-13
in اہم ترین
A A
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

’جوان سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے تیاری اور حوصلے کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں‘
جموں//
فوج کے ایک سینئر افسر نے ہفتہ کے روز سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کے تین سیکٹروں کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
جموں میں واقع وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے کرشنا گھاٹی اور بھمبر گلی سیکٹروں کا دورہ کیا جس کے دو دن بعد ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے سرحدی انتظام پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایل او سی پر بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کی تھی۔
اس دورے کے دوران جی او سی اسٹریٹجک ایس آف اسپاڈس ڈویڑن ، جسے ۲۵؍ انفنٹری ڈویڑن بھی کہا جاتا ہے ، میجر جنرل کوشک مکھرجی لیفٹیننٹ جنرل مشرا کے ہمراہ تھے۔
جی او سی وائٹ نائٹ کور نے سپاڈس ڈویڑن کے جی او سی ایس کے ہمراہ کرشنا گھاٹی، بھمبر گلی اور نوشہرہ سیکٹرز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وائٹ نائٹ کور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’انہوں نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے تیاری اور حوصلے کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں‘‘۔
جمعہ کی رات دیر گئے فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر قریبی اکھنور سیکٹر میں دہشت گردوں کے خلاف انسداد دراندازی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے مارا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں پونچھ اور راجوری اضلاع میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے سرحدوں پر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
دریں اثناجموں کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں ایل او سی کے قریب دہشت گردوں کے خلا ف انسدادِ دراندازی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف اوپیندرا دیویدی نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں کے اکھنور میں قائم فوجی چھاونی میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوج ، پولیس کے سینئر آفیسران نے شرکت کی اور بعد ازاں فوجی آفیسر کی میت کو آخری رسوم کی ادائیگی کیلئے ہماچل پردیش کیلئے روانہ کردیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ۱۰ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل سمیر سریواستو اور جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جوگندر سنگھ کی قیادت میں فوج، پولیس اور سول افسران نے صوبیدار کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
واضح رہے کہ جمعے کی رات دیر گئے ، اکھنور سیکٹر کے کیری بھٹل علاقے میں ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جے سی او شہید ہو گئے تھے ۔
ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے کہا’’میں فوج کے بہادر صوبیدار کلدیپ چند کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ‘‘۔
فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی اور ہندوستانی فوج کے تمام رینکس اس بہادر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ریاست کا درجہ بی جے پی کا وعدہ ہے‘ عمر کو اس کا مطالبہ کرنے کی ضرورت نہیں‘

Next Post

جسٹس ارون پلی جموں کشمیر ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار

جسٹس ارون پلی جموں کشمیر ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.