جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بھدرواہ میں متنازعہ شوشل میڈیا پوسٹ ہڑتال اور انٹرنیٹ بندش کی وجہ بن گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in تازہ تریں
A A
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۵اپریل
ڈوڈہ ضلع کے فرقہ وارانہ طور پر حساس بھدرواہ قصبے میں ہفتہ کے روز ایک ہندو گروپ کے رہنما کی طرف سے مبینہ طور پر ایک قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد احتجاج اور جزوی بند کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔
بھدرواہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود شرما نے کہا کہ ملزم وریندر رازدان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
افسر نے لوگوں سے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
شری سناتن دھرم سبھا بھدرواہ کے سربراہ رازدان نے مبینہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد پوسٹ کیا، جس پر ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے ہفتہ کے روز مقامی جامع مسجد سے بھدرواہ پولیس اسٹیشن تک ایک مارچ نکالا اور قابل اعتراض پوسٹ کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ تاہم انجمن کی کال پر شہر کی دکانیں جزوی طور پر بند رہیں۔
انجمن اسلامیہ کے صدر‘ ریاض احمد نجار نے کہا کہ وہ ایک عادی مجرم ہے اور امن اور بھائی چارے کے وسیع تر مفاد میں اس سے قانون کے مطابق نمٹنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرم کی گرفتاری تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے ہمارے مذہب کے خلاف اس طرح کا متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔
ایس پی بھدرواہ نے کہا کہ بھارتیہ نیائے سنیتا (بی این ایس) کی دفعہ 299 (مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کام) کے تحت رازدان کے خلاف بھدرواہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس افسر نے کہا”میں تمام متعلقہ لوگوں سے پرامن رہنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ قانون یقینی طور پر اپنا کام کرے گا۔ انتظامیہ کسی بھی قسم کی پریشانی برداشت نہیں کرے گی“۔شرما نے مزید کہا کہ مجرم کو پکڑنے کےلئے متعدد چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر بھدرواہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
سینئر بی جے پی لیڈر اور بھدرواہ مغربی سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے رکن ٹھاکر یودھویر سنگھ نے ’افسوسناک پوسٹ‘ کی مذمت کی اور کہا کہ رازدان نے اپنی ذاتی حیثیت میں قابل اعتراض ویڈیو اپ لوڈ کیا اور سناتن دھرم سبھا بھدرواہ کا اس پوسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ڈوڈہ پولیس نے کہا” سوشل میڈیا سائٹ پر غیر ذمہ دارانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے ذمہ دار شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ قانون کے تحت جو کارروائی ضروری ہے وہ اپنا مناسب راستہ اختیار کرے گی“۔
اس کا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا”محتاط رہو۔ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے پیغامات / ویڈیوز کو شیئر یا فارورڈ نہ کریں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریزویشن پر سجاد لون لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں :سکینہ

Next Post

وزیر اعلیٰ نے ہتھیار اٹھائے ہی کب تھے ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

وزیر اعلیٰ نے ہتھیار اٹھائے ہی کب تھے ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.