ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر داخلہ کا جموں کشمیردورہ‘جموں اور سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۵اپریل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے تین روزہ دورے جموں کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر، بالخصوص شہر سرینگر اور اس کے مضافات میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ ۶اپریل اتوار کو جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

وزیر داخلہ کے اس اہم دورے کے مدنظر حکام نے وادی، بالخصوص سری نگر شہر اور اس کے گردونواح میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ تمام علاقوں میں سخت چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ، اور شہر میں ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار مکمل طور پر چوکس اور الرٹ ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق، ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور ان میں سوار مسافروں کے جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے ۔ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق، اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگیں کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے اس دورے کے پیش نظر وزارت داخلہ کے سینئر افسران پہلے ہی جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں، جو سری نگر اور جموں دونوں شہروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔

دریں اثنا جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر ست شرما کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر بی جے پی نے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق امت شاہ ۶اپریل کو جموں پہنچیں گے ، جہاں دو دن قیام کے بعد وہ ۷اپریل کی شام کو سری نگرجائیں گے ۔سری نگر میں قیام کے بعد وہ۸اپریل کو نئی دہلی واپس روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق، اپنے جموں قیام کے دوران امت شاہ ممکنہ طور پر سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے اور سکیورٹی ایجنسیوں و مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کریں گے ۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی متوقع ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ کے سرینگر قیام کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی ان سے ملاقات کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ مواد اپ لوڈ کرنے پر ایک شخص کےخلاف مقدمہ درج:پولیس

Next Post

ریزویشن پر سجاد لون لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں :سکینہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
Next Post
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ

ریزویشن پر سجاد لون لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں :سکینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.