جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے بالنوئی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلود شیل برآمد کرکے بعد ازاں اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق، جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ بالنوئی علاقے میں ایک مشتبہ شیل پایا گیا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا۔
حکام کے مطابق، بی ڈی ایس نے انتہائی احتیاط کے ساتھ کارروائی انجام دیتے ہوئے شیل کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا۔