سرینگر//
شمالی کشمیر کے کھائی پورہ ٹنگمرگ میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں دو رہائشی مکان اور ایک گا و خانہ خاکستر ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کھائی پورہ ٹنگمرگ میں رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واقعے میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانے کو نقصان پہنچا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رات آٹھ بجکر ۳۰منٹ پر کھائی پورہ ٹنگمرگ میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کی اس واقعے میں دو ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔