سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں جمعہ کے روز ایک پولیس گاڑی کو حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں پولیس وکی اوڈسہ کی ایک گاڑی جس میں پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لیا جا رہا تھا، سڑک پر لڑھک گئی۔
ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں۸پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال اوڑی پہنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔