جمعرات, مئی 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات، سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-29
in اہم ترین
A A
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

سرینگر//
جمعتہ الوداع کے موقع پر وادی کشمیر کی جامع مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے رمضان المبارک کو وداع کیا۔
اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے نماز ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعتہ الوداع کے اجتماع میں شریک ہونے کیلئے حضرت بل میں لوگوں کا اژدھام امڈ آیا تھا جس سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تاحد نگاہ لوگ صفوں میں بیٹھ کر بار گاہ الٰہی میں اشک بار آنکھوں سے ماہ مبارک رمضان کو وداع کر رہے تھے اور امن و خوشحالی کے لئے دست بدعا تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عقیدت مندوں میں زن و مرد، جوان اور بچے شامل تھے ۔
اطلاعات کے مطابق جناب صاحب صورہ، آثارشریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم ؒدستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار،خانقاہ معلی سری نگر،آستانہ عالیہ علمدارکشمیر چرا ر شریف اور پکھر پورہ میں بھی جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ۔
علاوہ ازیں وادی کے دیگر اضلاع کی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعتہ الوداع کے روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
خطیبوں نے اپنے جمعہ خطبوں کے دوران جمعتہ الوداع کی فضیلت پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اس موقع پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انجمن نے حکام کے اس اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو گزشتہ شب ہی بند کردیاگیا اورمیرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو گزشتہ کل سے ہی ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ واقعہ نگین میں نظر بند کرکے شب قدر اور جمعتہ الوداع جیسے اہم اور متبرک تقریبات میں شرکت کو ناممکن بنا دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کے اس غیر منصفانہ طرز عمل پر بلا امتیاز عوام کے تمام طبقے نہ صرف سراپا احتجاج ہیں بلکہ اس طرح کے غیر جمہوری رویے کو مذہبی آزادی سلب کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت پاکستان کی جنونی ذہنیت کو تبدیل نہیں کر سکتا:جے شنکر

Next Post

بڈگام کے چرار شریف میں ۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

2025-05-29
۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق
اہم ترین

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

2025-05-29
Amit shah
اہم ترین

وزیر داخلہ امت شاہ آج دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے

2025-05-29
تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار
اہم ترین

تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

2025-05-29
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

اگلے ایک ہفتے تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-05-29
اہم ترین

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

2025-05-29
’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘
اہم ترین

’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

2025-05-29
پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

2025-05-28
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بڈگام کے چرار شریف میں ۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.