نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے اور اس دوران وہ مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے علاوہ کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ پروجیکٹوں کے کاموں کا افتتاح کریں گے ۔
جمعہ کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی مہاراشٹر کے ناگپور میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ وہ وہاں اسمرتی مندر جائیں گے اور دیکشا بھومی بھی جائیں گے اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
وزیر اعظم مادھو نیترالیہ پریمیم سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ میں یو اے وی (بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں) کے ذریعے لانچ کیے جانے والے خصوصی لائٹرنگ بموں کے لیے لوئٹرنگ میونیشن ٹیسٹنگ رینج اور رن وے کا افتتاح کریں گے ۔
اس دورے کے دوران مسٹر مودی چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں سنگ بنیاد رکھیں گے ، کاموں کا افتتاح کریں گے اور 33,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ ان منصوبوں میں بجلی کے گرڈ کو مضبوط بنانے اور چھتیس گڑھ میں بجلی کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے کئی پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن پروجیکٹوں کا آغاز کرنا، قبائلی اور صنعتی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے کئی ریل اور سڑک پروجیکٹوں کی ترقی شامل ہے ۔