ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میانمار میں9.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-29
in عالمی خبریں
A A
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

بیجنگ//
میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50بجے 7.9شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنکاک کے چٹوچک محلے میں ایک زیر تعمیر فلک بوس عمارت کو منہدم ہونے سے 43 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے ہنگامی اجلاس کر رہی ہیں، جبکہ چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9بتائی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بنکاک اور دیگر شہروں میں عمارتیں ہلتی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ لوگ گھبرا کر سڑکوں پر بھاگنے لگے۔ ایک ویڈیو میں بلند و بالا عمارت کے اوپر موجود انفینٹی پول سے پانی گرتا ہوا دکھائی دیا، جبکہ ایک اور ویڈیو میں ایک گھر کے چھوٹے سے پول میں پانی شدت سے ہل رہا تھا، جس سے چھوٹی چھوٹی سونامی جیسی لہریں بن رہی تھیں۔
ایک اور ویڈیو میں ایک بلند عمارت کے مکمل طور پر گرنے کا منظر دکھائی دیا، جس میں دھوئیں اور ملبے کا بڑا بادل نظر آ رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر کچھ اطلاعات ہیں کہ میانمار میں آنے والے اس زلزلے کی شدت سے پرانے سگائنگ برج کے کچھ حصے گرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ میانمار میں زلزلے نسبتاً عام ہیں، جہاں 1930 سے 1956 کے درمیان سگائنگ فالٹ کے قریب 7.0یا اس سے زیادہ شدت کے چھ زلزلے آئے تھے، جو ملک کے شمال سے جنوب تک پھیلا ہوا ہے۔ 2016 میں میانمار کے قدیم دارالحکومت باگان میں 6.8شدت کے زلزلے سے تین افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ سیاحوں کی مقبول جگہ پر موجود مندروں کی دیواریں بھی گرگئی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی اتوار کو مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے

Next Post

اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے۔ خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو
عالمی خبریں

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-12
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
عالمی خبریں

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

2026-09-12
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا

2026-09-12
پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت
عالمی خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

2026-09-12
عالمی خبریں

نازا” غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم

2026-09-12
عالمی خبریں

یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روسی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے

2026-09-12
عالمی خبریں

فلسطین کے حامی طالب علم کی معطلی ختم، کنگز کالج لندن میں تعلیم دوبارہ شروع

2026-09-12
عالمی خبریں

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ موخا پر قبضہ کرلیا

2026-09-12
Next Post
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے۔ خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.