نئی دہلی،//سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ جھارکھنڈ کے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی اس درخواست پر غور کرے گی جس میں بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی کی درخواست کو مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے درخواست گزار کے وکیل کی جلد سماعت کی درخواست سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس معاملے پر اگلے ہفتے غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے بنچ کی جانب سے کہا کہ پیر کو اس کو لسٹڈ کریں۔
وکیل نے بنچ کے سامنے ایک خصوصی ذکر کیا کہ وہ (درخواست گزار) سنگل پیرنٹ ہیں۔ اس نے جون سے دسمبر تک زچگی کی چھٹی (بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی) مانگی تھی کیونکہ اسے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے چھٹی دینے سے انکار کرنے کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔