نئی دہلی//دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے بیان سے ایک لفظ ایوان کی کارروائی سے ہٹانے کی ہدایت دی۔
دراصل، جمعہ کو مسز گپتا نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ پر پولیس کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا تھا، جسے اسمبلی کے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی سے ہٹا دیا ۔
مسز گپتا نے سی اے جی رپورٹ کے حوالے سے ایک واقعہ سنایا اور اس عمل میں پولیس کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘ایک گاؤں میں ایک دکاندار کو لوٹ لیا گیا۔ راشن کی دکان تھی، بڑی چوری ہو گئی۔ اس نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی اور وہاں کی پولیس پنجاب کی پولیس جیسی تھی۔ اس کے بعد یہاں دو قابل اعتراض الفاظ، وہاں دو قابل اعتراض الفاظ ہر طرف اٹھے ۔ وہاں باداموں کی بوری پڑی تھی، پولیس چوری کے بارے میں پوچھتے ہوئے بادام کھاتی رہی اور چوری کے سامان کی فہرست بنانے کا کہتی رہی۔ دکاندار نے کہاکہ ‘‘چوری اب بھی ہو رہی ہے ، یہ دہلی حکومت کا حال تھا۔’’