منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں حریت کانفرنس کی مزید دو اکائیوں نے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیا ہے:وزیر داخلہ

ـ’علیحدگی پسندی آخری سانسیں گن رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-28
in اہم ترین
A A
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ صرف مودی اور شاہ ریاستی درجہ بحال کر سکتے ہیں ‘

۲۸ سے۳۱جولائی تک موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب کا خدشہ

’ تحریک استقلال اور تحریک استقامت نے وزیر اعظم کے ذریعہ بنائے گئے نئے بھارت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے‘
نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میں علیحدگی پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ۔
جمعرات کو شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں حریت کانفرنس کے دو اور اکائیوں نے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بنائے گئے نئے بھارت میں اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔
یہ پیش رفت علیحدگی پسندوں کے گروپ کے دو دیگرگروپوں کی جانب سے اسی طرح کے اعلانات کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔
منگل کے روز جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ (جے کے ڈی پی ایم) نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت علیحدگی پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور اتحاد کی فتح پورے کشمیر میں گونج رہی ہے۔
ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا’’وادی کشمیر سے ایک اور بڑی خبر ہے۔ حریت سے وابستہ دو اور گروپوں جموں و کشمیر تحریک استقلال اور جموں و کشمیر تحریک استقامت نے علیحدگی پسندی کو ترک کردیا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندرا مودی جی کے ذریعہ بنائے گئے نئے بھارت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔‘‘
ایک بیان میں جموں و کشمیر تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی صوفی نے کہا کہ وہ اور ان کی تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس یا متعلقہ نظریے کے حامل کسی دوسرے گروپ سے الگ ہیں۔
صوفی نے کہا کہ ہم نے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی لیکن نہ تو کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) (جی) اور نہ ہی اے پی ایچ سی (ایم) عام لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکے ہیں۔’’ وہ عوام کی امنگوں اور جذبات کی نمائندگی کرنے میں ہر قدم پر ناکام رہے۔ میں نے بہت پہلے علیحدگی پسند نظریے سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور آج میں باضابطہ طور پر اس کی مذمت کرتا ہوں‘‘۔
بیان میںصوفی نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستان کے ایک سچے اور پرعزم شہری ہیں اور ہندوستانی آئین میں یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو میں ماضی میں کسی ایسے کام سے وابستہ رہا ہوں جو ہندوستان کے مفادات کیلئے نقصان دہ ہو اور نہ ہی’’ میں یا میری تنظیم کسی ایسے گروپ یا فورم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہے جو مستقبل میں ہندوستان کے خلاف کام کرے گا یا کام کرتا رہے گا۔‘‘
ایک علیحدہ بیان میں جموں کشمیر تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے بھی کہا کہ وہ اور ان کی جماعت اب اے پی ایچ سی (جی) یا (ایم) یا کسی اور نظریے سے وابستہ نہیں ہیں جو ہندوستان کے مفادات کے خلاف کام کرتا ہے۔
وار نے کہا کہ حریت اپنی زمین کھو چکی ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔
ان کابیان میں کہنا ہے’’وہ عوام کی امنگوں اور جذبات کی نمائندگی کرنے میں ہر قدم پر ناکام رہے۔ میں نے بہت پہلے علیحدگی پسند نظریے سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور آج میں نے باضابطہ طور پر اس سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کالعدم جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ‘ گاندربل، شوپیاں اور بارہمولہ میں چھاپے

Next Post

وزیر اعظم مودی ۱۹؍ اپریل کو کٹرا سے وادی کیلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ صرف مودی اور شاہ ریاستی درجہ بحال کر سکتے ہیں ‘
اہم ترین

’ صرف مودی اور شاہ ریاستی درجہ بحال کر سکتے ہیں ‘

2026-07-28
۲۸ سے۳۱جولائی تک موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب کا خدشہ
اہم ترین

۲۸ سے۳۱جولائی تک موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب کا خدشہ

2026-07-28
سنہا کا پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے پر زور
اہم ترین

سنہا کا پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے پر زور

2026-07-28
 ۷؍لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فوج کے ڈاگ اسکواڈ کی خدمات حاصل
اہم ترین

 ۷؍لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فوج کے ڈاگ اسکواڈ کی خدمات حاصل

2026-07-28
’۲۰۳۶ تک پیسہ غیر متعلق ہو سکتا ہے‘مصنوعی ذہانت ہر چیز بدل دے گی‘
اہم ترین

’۲۰۳۶ تک پیسہ غیر متعلق ہو سکتا ہے‘مصنوعی ذہانت ہر چیز بدل دے گی‘

2026-07-28
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
اہم ترین

لوک سبھا میں پرچہ لیک اور  امتحانی بدعنوانیوں کے خلاف ترمیمی بل پیش، سزائیں مزید سخت کرنے کی تجویز

2026-07-28
امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف   اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار
اہم ترین

امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف  اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار

2026-07-28
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

سرینگر میں ۵ء۶۰کروڑ  روپے مالیت کی۸غیر  منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-07-28
Next Post
کٹھوعہ میں تازہ جھڑپ‘ پولیس اہلکار زخمی

وزیر اعظم مودی ۱۹؍ اپریل کو کٹرا سے وادی کیلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.