جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۸ہزار:باغِ گل لالہ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش

’دہلی میں بھی باغات ہیں لیکن یہ بہت مختلف ہے‘ کشمیر جنت ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-28
in اہم ترین
A A
کشمیر:سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ، مارچ میں ایک لاکھ اسی ہزار سیاح وارد وادی

Tulip Garden,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
سرینگر میں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے ۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز اس باغ کو لوگوں کے لیے کھول دیا تھا۔
حکام کے مطابق پہلے دن ۱۸ہزار کے قریب مقامی اور غیر مقامی سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا اور وہاں پر قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ۔
سیاحوں کی بھیڑ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈلگیٹ سے لے کر چشمہ شاہی تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی تھیں جبکہ بعض سیاحوں کو پیدل باغِ گل لالہ کی اور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے جمعرات کے روز باغِ گل لالہ کا دورہ کیا، نے اس باغ گل لالہ میں ٹیولپ کے ہزاروں پودوں پر رنگ بہ رنگی پھولوں کو کھل اٹھا ہوا پایا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ باغ گل لالہ میں سرخ‘پیلے ، نارنجی، جامنی، سفید، گلابی‘ہرے ‘پیلے ، دو رنگی اور سہ رنگی پھولوں نے پہلے ہی چاروں اطراف دھنک کے رنگوں کے دلکش نظارے بکھیردیے ہیں۔
باغ کو مزید جاذب دلکش بنانے کیلئے فواروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے ۔ ایک عہدیدار کے مطابق سیاحوں کی سہولت کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولت میں بہتری لانے کے علاوہ باغ کے اندر معذور و معمر سیاحوں کیلئے الگ واش رومز تعمیر کئے گئے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ سیاحوں کی باغ میں دلچسپی کو بنائے رکھنے کیلئے اس میں ہر سال ٹیولپ گٹھلیوں کی تعداد اور سہولیات میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ’’ہمیں امید ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح باغ گل لالہ دیکھنے آئیں گے ‘‘۔
قومی راجدھانی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس نے اپنے کنبے کے ساتھ جمعرات کو باغ گل لالہ کی سیر کی‘ نے کہا ’’میں نے اپنی زندگی میں اتنی خوبصورت جگہ پہلی بار دیکھی ہے ۔ اس کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے ‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’ایک طرف ڈل جھیل، دوسری طرف پہاڑیاں اور بیچ میں یہ خوبصورت گارڈن۔ ایسا نظارہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں مل سکتا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس گارڈن کو اس وقت سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا جب ہم یہاں موجود تھے ‘‘۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سیاح جوڑے کا کہنا تھا’’ہم صرف اس گارڈن کو دیکھنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔ دہلی میں بھی گارڈن ہیں لیکن یہ بہت مختلف ہے ۔کشمیر بے شک زمین پر جنت ہے‘‘ ۔
اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون نے کہا ’’یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہوا ہے ۔ بہت ہی خوبصورت اور صاف ستھرا گارڈن ہے ۔ ہمارے ذہنوں میں بہت شک وشبہات تھے لیکن یہاں ہم بہت محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں‘‘۔
محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے بتایا ’’ یہ باغ کم از کم ایک ماہ کیلئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لئے کھلا رہتا ہے ‘‘۔
اہلکاروں کاکہنا تھا’’گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف۱۵سے۱۷دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے ۔تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے ۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے ۔ اگر درجہ حرارت۲۰ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۸مارچ سے۶؍اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

کالعدم جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ‘ گاندربل، شوپیاں اور بارہمولہ میں چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بی جے پی کے فقیر محمد خان کی موت پر تعزیت کیلئے وزیر اعلیٰ کنگن گئے

کالعدم جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ‘ گاندربل، شوپیاں اور بارہمولہ میں چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.