سری نگر/ 26 مارچ
جموں کشمیر حکومت نے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں بدھ کو مزید چار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ملازمین میں عبدالرشید بھٹ گینگ کولی آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈویڑن سنبل ‘دلباغ سنگھ، لائن مین، جل شکتی (پی ایچ ای) سب ڈویڑن، ہیرا نگر‘ گلزار احمد، اسسٹنٹ موٹر مین، ہائیڈرولک ڈویڑن رام بن اور نور محمد شیخ، گینگ کولی، فیروز پورہ بیسن، آبپاشی ڈویڑن، ٹنگمرگ شامل ہیں۔
عہدیداروں نے کہا کہ تمام ملازمین کو ان کے متعلقہ علاقوں میں این ڈی پی ایس کیسز کے سلسلے میں ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایف آئی آر نمبر 21/2023 کے تحت این ڈی پی ایس کی دفعہ 8/15 کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں آبپاشی ڈویڑن شوپیاں کے جمعدار گلزار احمد ڈار کو برطرف کردیا تھا۔