سرینگر/۱۶مارچ
پولیس نے بدھ کے روز سرینگر کے مضافات میں نوگام علاقے میں ایک مسلح تصادم میں تین ٹی آر ایف جنگجوؤںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دو جنگجو ضلع کے کھنموہ علاقے میں پنچایت ممبر کے حالیہ قتل میں ملوث تھے۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ محاصرے میں کھنموہ علاقے میں سمیر بٹ نامی سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو بھی پھنسا ہوا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ نوگام میں تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے نوگام علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی نے مشکوک مقام کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن تیز کر دیا تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
دریں اثنا ریل حکام نے اس تصادم آرائی کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ریل سروس کو بدھ کے روز احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔