سرینگر/۱۶مارچ
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا الزام ہے جس طرح حکومت ہند کی طرف سے ‘کشمیر فائلز’ نامی فلم کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے ۔موصوف وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
محبوبہ نے کہا’’جس جارحانہ طریقے سے حکومت ہند کشمیر فائلز کو فروغ دے رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے درد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اس سے ان کی ناقص نیت عیاں ہوجاتی ہے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’ زخموں پر مرہم لگانے اور دو کمیونٹیز کے درمیان ساز گار ماحول پیدا کرنے کے بجائے دونوں کے درمیان جان بوجھ کر دوریاں بڑھائی جا رہی ہیں‘‘۔
بتادیں کہ کشمیر فائلز نامی فلم کشمیری پنڈتوں کی سال۱۹۹۰میں کشمیر سے نقل مکانی پر مبنی فلم ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔