اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سڑکوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے ’جموں کشمیر روڈ سیفٹی پالیسی ۲۰۲۵‘ کا نوٹیفکیشن جاری

حادثات میں نمایاں کمی ، زخمیوں او راَموات کو روکنے کے عزم کا اعادہ‘۲۰۳۰ء تک حادثات او راَموات میں۵۰فیصد کمی کا ہدف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-15
in اہم ترین
A A
ڈوڈہ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک‘ متعدد زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں//
جموںکشمیر حکومت نے سڑک حادثات، زخمیوں اوراَموات کو کم کرنے کے مقصد سے ’جموں و کشمیر روڈ سیفٹی پالیسی۔۲۰۲۵‘ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں روڈ ٹرانسپورٹ سب سے مؤثر آواجاہی کا ذریعہ ہے اور حکومت اِس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ روڈ سیفٹی کے مسائل کے حل کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
نوٹیفکیشن میںنئی روڈ سیفٹی پالیسی بنانے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں۶۶ء۲۲ لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ گاڑیاں ہیں۔جموںکشمیر میں سال ۲۰۲۲ ء کے دوران۶ہزار۹۲ سڑک حادثات رِپورٹ ہوئے جن میں ۸۰۵؍ اَفراد کی جانیں گئیں جب کہ سال۲۰۲۳ ء میں۶ہزار۲۹۸حادثات رِپورٹ ہوئے اور۸۹۳؍ اَفراد اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اعداد و شمار کے مطابق تمام حادثات میں سے۴۰فیصد حادثات جموں، اودھمپور، سانبہ اور کٹھوعہ کے اَضلاع میں پیش آئے۔حادثاتی اعداد و شمار کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ حادثات کی تعداد اور شرحِ اموات کو کم کرنا ناگزیر ہے جس کیلئے روڈ سیفٹی کی حفاظتی حکمت عملی کو فروغ دینا ضروری ہے۔
حکومت نے مذکورہ اعداد شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے ۲۰۳۰ تک سڑک حادثات اور اَموات میں۵۰ فیصد کمی کے ہدف کے تحت تمام سرکاری ایجنسیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر جموںوکشمیر میں روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت روڈ سیفٹی اَقدامات کو مضبوط بنانے کیلئے ایک مؤثر ادارہ جاتی میکانزم تشکیل دے گی اور ہر اِدارے کو اپنا کردار مؤثر طریقے سے اَدا کرنے کے لئے ضروری تعاون فراہم کرے گی۔
روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے اہم فیصلہ سازوں اور سرکاری محکموں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جائے گا اورموٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس اور شہریوں بالخصوص نوجوانوں، بزرگوں اور جسمانی طور خاص اَفراد کو شامل کرتے ہوئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔
نئی روڈ سیفٹی پالیسی میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں سٹیٹ روڈ سیفٹی کونسل تشکیل دی جائے گی اورایک لیڈ ایجنسی جس کی قیادت ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر کرے گا، بھی قائم کی جائے گی تاکہ پالیسی کی عمل آوری کو مؤثر بنایا جا سکے۔
حکومت اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ موجودہ سڑکوں اور چوراہوں پر حادثات کو روکنے کیلئے تخفیفی حکمت عملی اپنائی اور بہتری لائی جائے گی۔شہروں میں’’بلیک سپاٹس‘‘ (حادثات کے خطرناک مقامات) کی نشاندہی اور ان میں بہتری کے منصوبے بنائے جائیں گے۔
ڈِسٹرکٹ روڈ ڈیولپمنٹ کمیٹیز (ڈِی آر ڈِی سی ایس) ہر چھ ماہ بعد سڑکوں پرحادثات کے زیادہ خطرے والے مقامات کی نشاندہی کریں گی۔شناخت شدہ مقامات پر چھ ماہ کے اندر اندر اِصلاحی کاروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر نشانات، رفتار کی حد کے سائن بورڈ، وارننگ سگنل، موڑ کی درستگی اور سڑکوں کے دوبارہ ڈیزائننگ جیسے اقدامات کئے جائیں گے۔
حکومت ناقص تعمیر اور دیکھ دیکھ کی گئی سڑکوں کے بارے میں ٹھیکیداروں اور کنسلٹنٹوں کو قصوروار ٹھہرانے کے لئے احتساب کا ایک طریقۂ کار بھی قائم کرے گی جس میں انہیں بلیک لسٹ کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو پہلے ہی پارکنگ کی مزید جگہیں بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ گاڑی خریدنے سے پہلے پارکنگ کی جگہ رکھنے کیلئے گاڑیوں کے مالکان کے لئے پارکنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
مزید میونسپل اورڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو روڈ سائڈ پارکنگ کے لئے چارجز وصول کرنے چاہئیں جس میں وقت کے ساتھ اضافہ بھی ہوگا۔
حکومت پرائیویٹ گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے جدید اقدامات کرے گی۔حکومت جموںوکشمیر کے لئے ایک نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ پالیسی بھی عملائے گی تاکہ پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے حقوق کو تسلیم کیا جا سکے اور ان کے لئے محفوظ اور راستے فراہم کئے جائیں۔
سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پیدل چلنے والوں کے راستوں پر تجاوزات ہٹانے کے لئے سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔پیدل چلنے والوں کے راستے، سائیکل لین کی تعمیر اور مخصوص’’نو وہیکل زونز‘‘ بنائے جائیں گے تاکہ کمزور سڑک استعمال کنندگان کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
وزیر برائے ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے روڈ سیفٹی پالیسی۲۰۲۵ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی جموں و کشمیر میں ٹریفک کی عمل داری کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس، موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تال میل میں مسافر گاڑیوں کے اوور لوڈنگ، نشے میں دھت سیٹ پرگاڑی چلانے ، ہیلمٹ اور سیٹ بلیٹ نہ پہننے وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے ۔
شرما نے کہا کہ حکومت ٹریفک عملانے والے اداروں کو جدید تربیت اور سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور اُنہوں نے کہا کہ یہ نئی پالیسی جموں وکشمیر میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل میں چوری کا معاملہ حل‘ مسروقہ سونا بر آمد:پولیس

Next Post

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ میں ڈاکٹر کی کرسی پر کتے کی ویڈیو وائرل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ میں ڈاکٹر کی کرسی پر کتے کی ویڈیو وائرل

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ میں ڈاکٹر کی کرسی پر کتے کی ویڈیو وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.