سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے قریب ایک ہفتے کے دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہوائیں داخل ہونے کے باعث وادی میں گرج چمک کے ساتھ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشیں ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال ۲۲جون تک جاری رہ سکتی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے ۔
ترجمان نے لوگوں سے بجلی چمکنے کی صورت میں گھروں سے باہر نکلنے سے احتیاط کرنے کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے باغ مالکان سے کہا ہے کہ وہ ان دنوں کے دوران باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔
ادھر تازہ بارشوں کے باعث وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے دوجہ حرارت سے۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے ۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔