ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہم پابندیوں کے فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-12
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہم پابندیوں کے فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/12 مارچ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحادالمسلین پر عائد پابندی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ کبھی بھی ان فیصلوں کے حق میں نہیں رہے ہیں۔

عمر نے کہا”یہ پابندی کس بنیاد پر لگادی گئی ہے میں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا ہوں کیونکہ یہ منتخب حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے “۔

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

عمرعبداللہ نے کہا”یہ (پابندی) کن بنیادوں پر لگا دی گئی ہے ، میں نہیں جانتا ہوں، یہ چیزیں منتخب حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں اور جس انٹلی جنس کی بنیاد پر ایسا کیا گیا وہ بھی ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی گئی“۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا”اصولی طور پر ہم ان فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں رہے ہیں“۔انہوں نے کہا”اگر دیکھا جائے تو جب سے میر واعظ صاحب خانہ نظر بند نہیں ہیں تب سے انہوں کوئی غلط بات نہیں کی ہے “۔انہوں نے کہا”ہم آگے جاکے دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے“۔

گلمرگ فیشن شو کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”میں اس بات سے انکار نہیں کرتا ہوں کہ یہاں دو ہوٹل میرے رشتہ داروں کے ہیں، اگر قانون کے خلاف کوئی بات ہوئی ہے تو اس پر کارروائی ہوگی“۔

وزیر اعلیٰ نے کہا”مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں گلمرگ میں ایک ونٹر سپورٹس اکسیلنس سینٹر قائم کرنے کے فیصلے کی بات کی جو ایک اچھی بات ہے“۔انہوں نے کہا”اگر یہاں ایسے ایک دو سینٹر قائم ہوں گے تو کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہوگا“۔

عمرعبداللہ کا کہنا تھا”میں ہماچل اور لداخ کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن افسوس بھی ہے کہ ملک میں پہلی بار جموں وکشمیر میں اسکائینگ کی شروعات کی گئی لیکن اس کا پہلی تین پوزیشنوں میں کہیں نام نہیں ہے “۔

وزیر اعلیٰ نے اسکائینگ ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ وزیر کے ساتھ بات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال اسکائنگ کے لئے بہتر کوچنگ اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ اگلے سال کی گیمز میں جموں وکشمیر پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میر واعظ کی پارٹی پر پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالا تر:قرہ

Next Post

شراب کی نئی دکانوں کو مشتہر اور نہ الاٹ کیا جارہاہے :وزیر اعلی دفتر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
Next Post
جموں کشمیر کو ڈرائی سٹیٹ قرار دینے کیلئے تین بل جمع

شراب کی نئی دکانوں کو مشتہر اور نہ الاٹ کیا جارہاہے :وزیر اعلی دفتر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.