اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا سکور بنا یا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-18
in کھیل
A A
انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

ایمسٹیلوین// انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں 498 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیم اسکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ نے نیدرلینڈڑ کے شہر ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے 50 اوورز کے میچ میں جوس بٹلر (162)، فلپ سالٹ (122) اور لیام لیونگ اسٹون (66) کی بدولت 50 اوورز کے میچ میں نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2018 میں ناٹنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنا کر اس وقت سب سے زیادہ ون ڈے ٹیم کا اسکور کا ریکارڈ درج کیا تھا۔
نیدرلینڈنے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ شین اسنیٹر بھی اوپنر جیسن رائے کو ایک رن پر آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے تاہم اس کے بعد نیدرلینڈ کے گیند بازوں کی ایک نہ چلی۔ رائے کے ساتھی سالٹ نے 93 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 109 گیندوں پر 125 رنز جوڑے۔ ملان نے اپنی اننگز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔
میچ کے 30ویں اوور میں ٹیم کے اسکور 223 رنز پر سالٹ آوٹ ہوئے اور چوتھے نمبر پر آنے والے جوس بٹلر نے اننگز کی رفتار بدل دی۔ انگلینڈ نے آخری 20.2 اوورز میں 275 رنز جوڑے جس میں بٹلر نے 162 رنز کا بڑا تعاون کیا ۔ بٹلر نے 70 گیندوں کی اس دھماکہ خیز اننگز میں 14 چھکے اور سات چوکے لگائے۔
جارحانہ بلے باز لیام لیونگسٹون نے بٹلر کا ساتھ دیا۔ لیونگ اسٹون نے صرف 22 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے چھ چھکے اور چھ چوکے لگائے۔
اس میچ میں 26 چھکوں کی بارش ہونے کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ جوس بٹلر نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام دوسرے نمبر پر لکھوا لیا۔ انہوں نے 65 گیندوں میں 150 رنز مکمل کیے جب کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے یہ کارنامہ 64 گیندوں میں انجام دیا تھا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلر نے دو جبکہ لوگن وان بیک اور شین سنیٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی شطرنج اولمپیاڈ کی ٹارچ ریلے کا کریں گے آغاز

Next Post

میں اب بھی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کرسکتا ہوں: ایون مورگن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
میں اب بھی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کرسکتا ہوں: ایون مورگن

میں اب بھی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کرسکتا ہوں: ایون مورگن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.