جموں//
جموں کشمیر کے ضلع ریاسی میں منگل کو چار افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے جب ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
یہ حادثہ ضلع کے گنگوڈے علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹمپو ٹریولر پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے یہ گہری کھائی میں جاگری۔
حکام نے بتایا نے حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
حکام نے مزید کہا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، اور ایک نے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ آٹھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ریاسی پرم ویر سنگھ نے کہا ’’گاڑی جموں سے مہور جا رہی تھی۔ یہ گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ہمارے آٹھ زخمیوں میں سے چھ زخمیوں کو جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘