جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گلمرگ فیشن شو: رمضان کیاحکومت کسی بھی مہینے میں اس کی اجازت نہیں دیتی: وزیر اعلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-10
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گلمرگ فیشن شو: رمضان کیاحکومت کسی بھی مہینے میں اس کی اجازت نہیں دیتی: وزیر اعلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/ 10 مارچ

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے رمضان کے مہینے میں منعقد ہونے والے گلمرگ فیشن شو کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان پیر کو کہا کہ ان کی حکومت سال کے کسی بھی مہینے میں اس طرح کے پروگرام کی اجازت کبھی نہیں دےتی۔

اس فیشن شو کو بہت سے لوگوں نے ’فحش‘ قرار دیا ہے اور اسمبلی میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

عمرعبداللہ نے کہا”ہم پہلے ہی اس معاملے کی جانچ کا حکم دے چکے ہیں لیکن ابتدائی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک نجی ہوٹل میں ایک نجی پارٹی کی طرف سے منعقد کیا گیا چار روزہ نجی پروگرام تھا۔ یہ فیشن شو 7 مارچ کو منعقد کیا گیا تھا اور کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جو غلط نہیں ہیں“۔

گلمرگ میں فیشن شو اور کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں تین شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر وقفہ سوالات کے پہلے آدھے گھنٹے تک تعطل کا شکار رہنے کے بعد ایوان میں بیان دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ارکان کی مایوسی اور تشویش حقیقی ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے اتوار کے روز کہا کہ سیاحت کے فروغ کے نام پر فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایکس پر ان کاکہنا تھا”بے رحم! رمضان کے مقدس مہینے میں #Gulmarg میں ایک فحش فیشن شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس سے لوگوں میں صدمہ اور غصہ پایا جاتا ہے“۔

میرواعظ نے پوسٹ میں مزید کہا”صوفی، سنت ثقافت اور اپنے لوگوں کے گہرے مذہبی نقطہ نظر کےلئے مشہور وادی میں اسے کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے“؟

اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا تھا کہ صدمہ اور غصہ پوری طرح قابل فہم ہے۔ ”میں نے جو تصاویر دیکھی ہیں وہ مقامی حساسیت کو مکمل طور پر نظر انداز کرتی ہیں اور وہ بھی اس مقدس مہینے کے دوران“۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرا دفتر مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور میں نے اگلے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

عمرعبداللہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا”اس رپورٹ سے مناسب طور پر مزید کارروائی کی جائے گی“۔

اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے فیشن شو کا اہتمام کیا ہے انہوں نے اپنے ذہن کا استعمال نہیں کیا ہے، عوام کے جذبات کو نظر انداز کیا ہے اور اس بات پر کوئی توجہ نہیں دی ہے کہ وہ اسے کہاں منعقد کر رہے ہیں اور اس کے وقت پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا”کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں اس طرح کا شو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں نے جو کچھ دیکھا ہے اس کے بعد میری رائے ہے کہ یہ سال کے کسی بھی وقت نہیں ہونا چاہئے تھا“۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس تقریب کے انعقاد میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا”یہ ایک نجی پارٹی تھی، جس کا اہتمام ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا تھا اور نجی طور پر دعوت نامے تقسیم کیے گئے تھے۔ حکومت سے کوئی اجازت نہیں لی گئی، حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا گیا، کوئی سرکاری انفراسٹرکچر استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی سرکاری عہدیدار تقریب میں موجود تھا“۔

عمرعبداللہ نے کہا”اس سب کے باوجود، انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ اگر انکوائری قانون کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتی ہے، تو معاملے کو پولیس کے حوالے کریں جو اس کی تحقیقات کرے گی“۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ اگر حکومت سے اجازت مانگی جاتی تو وہ اس طرح کے پروگرام کی اجازت نہیں دیتی۔ اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

2019 سے اب تک جموں و کشمیر میں 10516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے:حکومت

Next Post

حکومت گلمرگ فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی:محبوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

2026-09-18
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

2026-09-18
افروٹ میں موسم کی پہلی برفباری، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش
اہم ترین

سرماکی آمد؟کشمیر کے گلمرگ، گریز میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-18
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی ادائیگیوں پر فیس سے بچنے کے لیے دہلی کے تاجروں کا نقد ادائیگیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

2026-09-18
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’عبداللہ خان اپنی سلطنت کی بحالی کیلئے ریاستی درجہ چاہتا ہے‘

2026-09-18
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

 اودھم پور میں دو جیش دہشت گرد ہلاک

2026-09-18
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

بھارت نے پاک چین  سرحدی مشترکہ نظام مسترد کیا

2026-09-18
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

۱۹۸۷کے انتخابات میں  ’’دھاندلی‘‘ کی قرارداد پر اسمبلی  کی ’’خاموشی‘‘ پر سجاد لون برہم

2026-09-18
Next Post
سوپور اور کٹھوعہ ہلاکتوں پر عمر عبداللہ کی خاموشی مایوس کن: محبوبہ مفتی

حکومت گلمرگ فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی:محبوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.