جموں//
جموں کشمیر اسمبلی میں ہفتے کے روز دو ارکان اسمبلی نے یونین ٹریٹری میں ایک غیر ملکی کرکٹ کھلاڑی کو زمین کی’الاٹمنٹ‘پر سوال اٹھایا۔
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے ہفتے کو وقفہ سوالات کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا’’معلوم ہوا ہے کہ ایک غیر ہندوستانی کرکٹر کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں زمین الاٹ کی گئی ہے ۔‘‘۔
تاریگامی نے کہا’’اگر یہ سچ ہے تو حکومت کو اس پر جواب دینا ہوگا‘‘۔
اس دوران کانگریس کے رکن اسمبلی غلام احمد میر نے بھی حکومت سے پوچھا کہ ایک غیر ہندوستانی کرکٹر کو جموں و کشمیر میں زمین کیسے الاٹ کی گئی ہے ۔
مذکورہ ارکان کے خدشات کا جواب دیتے ہوئے محکمہ زراعت کے وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا’’یہ معاملہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ہے ۔‘‘