راجوری/26 فروری
جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک گاو¿ں میں بدھ کے روز فوج کی ایک گاڑی پر مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ سندربنی سیکٹر میں پھل گاو¿ں کے قریب مختصر فائرنگ میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جنگل میں چھپے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس علاقے سے گزرنے والی فوج کی گاڑی پر چند گولیاں چلائیں جو عسکریت پسندوں کے لئے دراندازی کا روایتی راستہ سمجھا جاتا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جبکہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے لئے کمک بھیجی گئی۔
فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔