جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹیم انڈیا سیریز برابرکرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-17
in کھیل
A A
ہندوستان محدود اوورزکی سیریز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کا دورہ کرے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

راجکوٹ//وشاکھاپٹنم میں تیسرے ٹی 20 کرویامرو مقابلے میں شاندار جیت درج کرنے والی ٹیم انڈیا جمعہ کو راجکوٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے میچ میں بڑھے ہوئے حوصلے اور اعتماد کے ساتھ سیریز برابر کرنے اترے گی۔
نئی دہلی اور کٹک میں پہلے دو میچوں میں آسانی سے شکست کھانے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے تیسرے میں شاندار واپسی کی۔ ہندوستان نے سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڈ (57) اور ایشان کشن (54) کی نصف سنچریوں کے بعد، تیز گیندباز ہرشل پٹیل (29 رنوں پر چار وکٹ) اور لیگ اسپنریزویندرچہل (20 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے جنوبی افریقہ کومنگل کے روز 48رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں خود کو زندہ رکھا۔ ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 179 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.1 اوورز میں 131 رنز پرڈھیر کرکےشاندارجیت حاصل کی۔
جمعہ کوراجکوٹ کے میدان میں ہندوستانی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہونے والا ہے۔ ہندوستان ٹیم کوسیریز میں برقرار رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس سیریز میں بھارتی اوپنر ایشان کشن نے اپنے بلے سے خوب دھوم مچائی ہے۔ ان کے اعداد و شمار بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ افریقہ کے بیشتر گیندبازوں پر حاوی رہتے ہیں۔ صرف ایک گیندباز کے علاوہ ایشان کشن نے افریقہ کے ہر گیندباز کے خلاف ٹی 20 میں 145 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔
کشن نے ٹی 20 میں اینرک نورتجے کی 38 گیندوں پر 203 کے اسٹرائیک ریٹ سے 77 رنز، کاگیسو ربادا کی 42 گیندوں پر 70 رنز 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے اور کیشو مہاراج کے 20 گیندوں پر260 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رن بنائے ہیں۔ جبکہ ڈوین پریٹوریئس اور تبریز شمسی کے خلاف، کشن نے بالترتیب 145 کے اسٹرائیک ریٹ سے 29 اور 24 رنز بنائے ہیں۔ وین پارنیل گرچہ کشن کو ایک باربھی آوٹ نہ کرپائے ہوں لیکن انہوں نے کشن کو ہاتھ کھولنے کے مواقع بھی نہیں دئے ہیں۔ کشن، پارنل کی 25 گیندوں پر 84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 21 رن ہی بناسکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز میں 37 رکنی ایتھلیٹکس دستے کی قیادت کریں گے

Next Post

کیا ویرات کوہلی نمبر 1 بننا چاہتے ہیں یا ٹائم پاس کر رہے ہیں؟ شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کپتان پر سوال اُٹھا دیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں

کیا ویرات کوہلی نمبر 1 بننا چاہتے ہیں یا ٹائم پاس کر رہے ہیں؟ شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کپتان پر سوال اُٹھا دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.