لگتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جان لے کر ہی رہیں گے… ہم لوگوں کے اس ردعمل پر حیران ہیں… حیران اس لئے ہیں کہ کیا یہ لوگ پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے کچھ اور کی توقع اور آس لگائے بیٹھے تھے؟کیا ہم سب نہیں جانتے تھے‘ پہلے دن سے نہیں جانتے تھے کہ پاکستان ‘بھارت کیخلاف میچ جیت نہیں سکتا ہے… میچ جیتے گا نہیں اور… اور اب اگر ایسا ہی ہوا تو… تو پھر یہ لوگ آسمان سر پر کیوں اٹھا رہے ہیں… ایسا ہی تو ہونے والا تھا‘ ایسا ہی تو ہونا تھا … کچھ بھی غیر متوقع نہیں ہوا… جو ہوا وہ توقع کے عین مطابق ہوا … ہاں ایک بات ضرور ہے اور … اور وہ یہ ہے کہ… کہ پاکستان جس طرح بھارت سے ہارتا آرہا ہے … بھارت کے ہاتھوں اس کی ذلت آمیز شکست کسی حد تک ان لوگوں کیلئے تکلف دہ ہو سکتی ہے… لیکن یہ دعویٰ کوئی نہیں کر سکتا ہے… بالکل بھی نہیں کر سکتا ہے کہ وہ اتوار کے میچ کا کوئی اور نتیجہ توقع کررہا تھا… اگر ایسا ہے تو… تو ہم اسے ایک ہی مشورہ دیں گے … یہ مشورہ کہ جناب آپ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیجئے کہ …کہ آپ کو اس کھیل کی کوئی سمجھ نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… جس کو اس کی کھیل کی سمجھ تھی… وہ جانتا تھا کہ اتوار کو پاکستان کی ٹیم ایک اور شکست سے دو چار ہو جائیگی اور… اور یہ شکست اسے اس ٹورنامنٹ‘ جس کی وہ میزبانی کررہا ہے‘ باہر ہونے کے دہانے پر پہنچائیگی اور… اور نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی سے پاکستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا … اور ہم خوش ہیں… اور اس لئے ہیں کہ اگر کرکٹ… بین الاقوامی کرکٹ کا معیار بر قراررکھنا ہے تو… تو پاکستان جیسی ٹیم کا اس عالمی مقابلے سے باہر ہو نا کرکٹ کیلئے اچھا ہے… اور اس لئے اچھا تاکہ اس شاندار کھیل کا معیار برقرار رہ سکے …پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالت ایسی ہے کہ یہ بھارت کی بی ٹیم سی بھی جیت نہیں سکے گی… جی ہاں بی ٹیم سے بھی نہیں …اس لئے وہ سارے حضرات جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور… اور ہاتھ دھو کر پڑے ہیں… ان سے گزارش ہے کہ جناب ایسا کرکے آپ اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ آپ میں کرکٹ کی سمجھ کچھ بھی نہیں ہے کہ… کہ پاکستان جیسی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وہی کچھ ہو رہا ہے جو اس جیسی ٹیم کے ساتھ ہو تا ہے… ہونا چاہیے تھا… بھارت کے ہاتھوں اس کی شکست فاش کوئی انوکھی یا غیر معمولی بات نہیں…انوکھی اور غیر معمولی بات یہ ہوتی کہ پاکستان بھارت کو ہراتا… اور ہاں یہ خبر بھی ہوتی… بڑی خبر ۔ ہے نا؟