اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جب عمر عبداللہ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو خزانے خالی تھے‘

پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں شراب پر پابندی کیوں عائد نہیں کی :نائب وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-25
in اہم ترین
A A
جب عمر عبداللہ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو خزانے خالی تھے: چودھری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں//
جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری نے پیر کے روز چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ جب عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو خزانے خالی تھے۔
چودھری نے نیشنل کانفرنس کے سابق جنرل سکریٹری شیخ نذیر احمد کو ان کی دسویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمر عبداللہ حکومت نے جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالی تو تمام خزانے خالی تھے۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی موجود تھے۔
تاہم انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس میں ریاست کا درجہ بحال کرنا بھی شامل ہے۔
چودھری نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک ایسی پارٹی ہے جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے اور ہمارے رہنماؤں نے جموں و کشمیر اور ملک کو مضبوط کیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک ایسی ریاست ہے جس نے دہشت گردی اور ملک کی تقسیم کا مشاہدہ کیا۔’’ ہم نے سرحدوں پر فائرنگ بھی دیکھی ہے۔ہمارے رہنما یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر ہندوستان کی جمہوریت اور اس کے آئین کو مضبوط بنانے کے لئے مضبوط ہو‘‘۔
چودھری نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے کیونکہ سابق ریاست جموں و کشمیر اب مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور انہوں نے مزید کہا ’’پہلے جب نیشنل کانفرنس نے حکومت کی قیادت کی تھی تو خزانے بھرے ہوئے تھے لیکن اس بار ہم نے حکومت سنبھالنے پر انہیں خالی پایا‘‘۔
چودھری نے کہا’’جب سے عمر عبداللہ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا ہے، ہم جموں کشمیر کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لداخ ہم سے جدا ہونے کے باوجود ہمارا بھائی بھی ہے۔ ہم ایک دوسرے کے دلوں میں رہتے ہیں اور آج بھی ہم اتنے ہی مضبوط ہیں جتنے ۲۰۱۹ (دفعہ۳۷۰کی منسوخی) سے پہلے تھے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے رہنماؤں کے راستے پر چلنا ہے اور پارٹی، جموں و کشمیر اور ملک کو مضبوط کرنا ہے۔
بعد ازاں پارٹی دفتر کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے جموں وکشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے استعمال اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مل کر لڑیں۔
نائب وزیر اعلی نے۲۰۱۴ کے بعد پی ڈی پی کے اقتدار میں رہنے کے دوران شراب پر پابندی عائد کرنے میں ناکام رہنے پر سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
چودھری نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی کی جانب سے شراب پر پابندی کے نام پر جو کچھ بھی کہاجارہا ہے وہ دھوکہ دہی ہے اور لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’پی ڈی پی ۲۰۱۴ کے بعد سے جموں کشمیر میں برسراقتدار تھی۔ شراب پر پابندی لگانے کا بل بھی اسی وقت پیش کیا گیا تھا، لیکن اس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اس سنگین مسئلے کو حل کرنے میں کیوں ناکام رہیں، اس وقت پابندی کیوں نہیں لگائی گئی‘‘؟
چودھری نے پی ڈی پی پر جموں کشمیر کے ڈھانچے کو تباہ کرنے اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام جس بحران میں پھنسے ہوئے ہیں اس کیلئے پوری طرح سے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔ ’’محبوبہ مفتی اس صورتحال پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں جسے انہیں روکنا چاہئے۔ وہ زیادہ دیر تک لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ نہ صرف شراب بلکہ منشیات ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں کافی عرصے سے سماجی جرائم اور قتل و غارت گری کی زد میں رہا ہے جسے بغیر کسی انتظار کے حل کیا جانا چاہئے۔ پی ڈی پی اس پر خاموش کیوں ہے؟ آج محبوبہ اور ان کی بیٹی حکومت کو لیکچر دے رہی ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ اپنے لوگوں کی بہتری کیلئے کس طرح کام کرنا ہے‘‘۔
کالعدم جماعت اسلامی کے کچھ سابق ارکان کی جانب سے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ (جے ڈی ایف) کے نام سے ایک نئی سیاسی تنظیم بنانے کے بارے میں پوچھے جانے پر نائب وزیر اعلیٰ چودھری نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے اور انہوں نے جنوبی کولگام میں عوامی اسمبلی میں جو کچھ بھی کہا ہے اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔
چودھری نے کہا’’اگر انہوں (جے ڈی ایف) نے ایک سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تو پہلے سے کہیں زیادہ دیر ہو چکی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں پنچایت انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

Next Post

منشور پانچ دنوںیا پانچ ہفتوں نہیں بلکہ پانچ سالوں کیلئے ہے :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post

منشور پانچ دنوںیا پانچ ہفتوں نہیں بلکہ پانچ سالوں کیلئے ہے :وزیر اعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.