پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی:پرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-25
in اہم ترین
A A
اگر ہم دفعہ۳۷۰بحال نہیں کرسکتے ہیں کم سے کم اس پر بات تو کرسکتے ہیں:وحید پرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
پی ڈی پی کے لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر اسمبلی میں روزگار، منشیات پر کنٹرول اور اراضی حقوق پر تین اہم بل پیش کرے گی۔
پرہ نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام پارٹیوں سے ان بلوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
رکن اسمبلی نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا’’ہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر اسمبلی میں تین بڑی بلیں پیش کرنے والے ہیں جو لوگوں کو در پیش اہم مسائل کو حل کریں گی‘‘۔
پرہ نے کہا’’پہلا بل عارضی ملازموں، کیجول لیبرسز اور نیڈ بیسڈ ورکروں کی نوکریوں کومستقل کرنے کے بارے میں ہے ‘‘۔
رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں ورکر سالہال سے کام کر رہے ہیں لیکن ان کو کوئی جاب سیکورٹی نہیں ہے ، اس بل کا مقصد ان ملازموں کو مستقل نوکریاں دلانے اور ان کے مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے ۔
پرہ نے کہا کہ دوسرا بل جموں و کشمیر میں شراب اور منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے متعلق ہے ۔
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے نوجوانوں میں نشے کی زیادتی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج میں ایک سنگین مسئلے کا رخ اختیار کر گیا ہے ۔
پرہ نے خطے کی سیاحت پر مبنی معیشت کو دیکھتے ہوئے عوامی مقامات پر شراب نوشی پر سخت ضابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے کہا’’تیسرے بل کا مقصد بلڈوزر کی حکمرانی کو روکنا اور رہائشیوں کے لیے زمین کے حقوق کو محفوظ بنانا ہے ‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پناہ کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس بل سے ریاستی اراضی، میدانوں اور روایتی کمیونٹی کی ملکیت والی جائیدادوں سے بے دخلی کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔
پرہ نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کہ وہ پی ڈی پی کی ان تین بڑی بلوں کی حمایت کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام :۳منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

وادی میں۲۵ سے ۲۸ فروری تک بارشیں اور برفباری ہوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

وادی میں۲۵ سے ۲۸ فروری تک بارشیں اور برفباری ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.