جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’ایک تو ہم آپ کو عزت دیتے ہیں…‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تحریر:ہارون رشید شاہ

حالیہ دنوں میں کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر ہسپتال… سرکاری ہسپتال جانے اور وہاں رہنے کا موقع ملا…مریضوں کی تڑپ ‘تیمار داروں کی بے بسی ‘لواحقین کی گریہ زاری ‘کہیں خوشی تو کہیں غم دیکھنے کا موقع ملا … کسی کی آنکھ سے خوشی کے آنسو چھلکتے دیکھنے کا موقع ملا… اور کسی آنکھ کو اپنے کسی عزیز کے بچھڑنے کے غم میں خون کے آنسو بہاتے دیکھنے کا موقع ملا…ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری دیکھنے کا بھی موقع ملا…وہیں ایک چھوٹی سی دوائی کی ٹکیاں بھی ہسپتال میں دستیاب نہ دیکھنے کا بھی موقع ملا…ہسپتال کے صفائی کرم چاریوں کی ہسپتال اور اس کے واش روموں کو صاف رکھنے کی جد وجہد کو دیکھنے کا بھی ملا اور… اور لوگوں ‘ تیمار داروں کی جانب سے ان واش روموں میں گندگی پھیلانے ‘ انہیں گندہ کرنے کے نت نئے طریقے دیکھنے کا بھی موقع ملا …کچھ انسان اور مریض دوست اور قابل داکٹروں کو بھی دیکھنے کا موقع ملا… ایسے ڈاکٹر جو فرض شناس ہیں‘ جو قابل ہیں ‘جن میں لگن ہے‘ مریضوں کا بہتر علاج کرنے کی خواہش ہے…مریضوں کے تئیں ان کی فکر وتشویش دیکھنے کا بھی موقع ملا اور… اور کچھ ایسے ڈاکٹر وں کو بھی دیکھنے کا موقع ملا… جو اپنے دائیں بائیں سے بھی لاتعلق نظر آئے … جنہیں مریضوں کی فکر تھی اور نہ انہیں ان کی تڑپ‘ ان کی تکلیف محسوس ہو رہی تھی…ایسے ڈاکٹر جو مریض کا علاج تو کررہے تھے… لیکن اپنا فرض سمجھ کر نہیں ‘ ڈیوٹی سمجھ کر نہیں بلکہ احسان سمجھ کر…جو مریضوں یا ان کے تیمار داروں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ایک دو میٹھے بول بھی ادا کرنے کیلئے تیار نہیں تھے… جو خود کو ایک الگ دنیا کے واسی سمجھتے تھے… اور مریض اور ان کے تیمار داروں کو کسی اور دنیا کی مخلوق گردانتے تھے… ایسی مخلوق جنہیں وہ اپنے برا بر سمجھنے کیلئے تیار نہیں تھے…بلکہ انہیں ابتر اور خود کو برتر سمجھنے کی سوچ رکھتے ہیں… اور ایسی ہی سوچ رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے بڑے ترش لہجے میںمڑ کر ہمیں کہا…’ ایک تو ہم آپ کو عزت دیتے ہیں اور آپ ہیں کہ ……‘‘۔ڈاکٹر کی یہ بات اب بھی ہمارے کانوں میں گونج رہی ہے کہ ڈاکٹر کب علاج اور دوا دینے کے ساتھ ساتھ’عزت‘ بھی دینے لگے کہ … کہ ہمارا یمان ہے کہ … کہ عزت و ذلت دینا اللہ کے ہاتھ میں … کسی اور کے ہاتھ میں نہیں … اس ڈاکٹر کے ہاتھ میں تو بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیسرا دن/کولگام میں تلاشی آپریشن کے بیچ گولیوں کا تبادلہ، ملی ٹینٹ ہلاک

Next Post

اگلے چیلنج کے لئے تیار،برٹین بانڈـ پجارا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
پجارا نے 201 رنوں کی ریکارڈ اننگ کھیل کر سنچری کی خشک سالی ختم کی

اگلے چیلنج کے لئے تیار،برٹین بانڈـ پجارا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.